اقوام متحدہ کے ایک خصوصی ورکنگ گروپ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو ڈرانے، ہراساں کرنے، سفری پابندیاں عائد کرنے اور بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمات درج کرنے سے متعلق حکومت پاکستان کو ایک خصوصی مکتوب لکھا ہے۔
مزید پڑھیں...
جمی کارٹر نے کیسے ریگن کا راستہ ہموار کیا…
یہ جمی کارٹر کی ساکھ کے لیے اچھا ہی تھا کہ اس نے اتنی طویل عمر پائی۔ جن لوگوں نے کارٹر کی 1977ء تا 1981ء حکومت کو نہیں دیکھا وہ اسے انسانی حقوق، عالمی صحت عامہ اور غریبوں کی خدمت گزاری کے وکیل اور علمبردار کے طور پر جانتے ہیں۔ اسرائیل کے فلسطینیوں کے ساتھ سلوک کو ’’نسلی تفریق‘‘ (Apartheid) قرار دینے پر اس نے ایک سچ کہنے والے شخص کی حیثیت سے بھی شہرت حاصل کی۔
تم آج کچھ بھی نہ پوچھو کہ دل اداس بہت ہے
عمانوئیل سرفراز کے دل نے گذشتہ روز مزید دھڑکنے سے انکار کر دیا۔پاکستانی معیار کے مطابق بھی،جہاں اوسط عمر ستر بہتر تک پہنچ چکی ہے، دل نے اپنا فرض منصبی بیس تیس سال پہلے ہی سر انجام دینا بند کر دیا۔ عمانوئیل سرفراز کا دل دھڑکنے پر آ مادہ بھی رہتا تو زیادہ فرق نہیں پڑنا تھا۔ اس کے گردے بھی ناکام ہو چکے تھے۔
جموں کشمیر: حق حکمرانی، حق ملکیت کے مطالبات اور عبوری آئین
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں حق حکمرانی اور حق ملکیت کا مطالبہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ ساتھ ہی اس خطے میں نافذ العمل عبوری آئین’ایکٹ1974ء‘ کی منسوخی کا مطالبہ بھی کہیں نہ کہیں کیا جا رہا ہے۔ اس مضمون میں ہم جاننے کی کوشش کریں گے کہ حق حکمرانی اور حق ملکیت کی اصطلاحات کن معنوں میں استعمال کی جاتی ہیں، یہ دونوں حق کس طرح مل سکتے ہیں اور ایکٹ74ء میں ایسا کیا ہے،جس کی وجہ سے منسوخی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ایران نے 2024ء میں 901 افراد کو پھانسی دی: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ترجمان لزتھروسل نے کہا کہ ایک کیس میں ایک عورت کو اس کے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔ ایسا اس خاتون نے اس وقت کیا جب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادہ کرنے سے اپنے شوہر کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔
لاہور ایئرپورٹ: گلوریا جینز سمیت عالمی، مقامی بے شمار برانڈ تو ہیں بک سٹور ایک بھی نہیں
دیکھئے مدیر ’جدوجہد‘ فاروق سلہریا کی ویڈیو رپورٹ بعنوان:’لاہور ایئرپورٹ: گلوریا جینز سمیت عالمی، مقامی بے شمار برانڈ تو ہیں بک سٹور ایک بھی نہیں‘
سائنس تخلیق کا نام ہے: ارنسٹ مینڈل
تخلیقی کام کے بغیر سائنس چی معنی دارد؟ تخلیق سے عاری سائنس کو علم الکلام تو کہہ سکتے ہیں، سائنس نہیں۔ اسے طالب علم کی مشق ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔سائنس نہیں۔۔۔کہ سائنس سب سے پہلے تخلیق ہے۔ کسی نئی چیز کی تخلیق۔ نہ کہ پرانی چیزوں کو دہرانے کا نام۔
توہین مذہب کے الزامات کا مبینہ کاروبار، 400 افراد کے خلاف مقدمات درج ہو چکے: وکلا کا دعویٰ
دارالحکومت اسلام آباد میں توہین مذہب کے الزام میں گرفتار افراد کے اہل خانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکلاء ایمان مزاری عثمان وڑائچ اور رانا عبدالحمید نے دعویٰ کیا کہ ’بلاسفیمی گروپ‘ اب تک 400افراد کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج کروا کر انہیں جیلوں میں بھیج چکا ہے۔ ان میں سے 5افراد کو جیلوں میں تشدد کے ذریعے ہلاک کیا جا چکا ہے۔
لال قلعے پر جھنڈا لہرانے کا خواب بھارت کیساتھ معاشی شراکت داری میں تبدیل
افغانستان کی طالبان حکومت نے دہلی کے لال قلعے کو فتح کرنے کا پاکستانی منصوبہ ترک کر کے بھارت کو خطے کا ایک اہم ملک اور معاشی شراکت دار قرار دیا ہے۔ طالبان کی وزارت خارجہ کا یہ بیان بھارتی سیکرٹری خارجہ اور طالبان کے قائمقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے مابین دبئی میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا۔
آئی ایم ایف کی پالیسیاں اور کم ہوتا ترقیاتی بجٹ
پاکستان کی وفاقی حکومت رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروگرام کا محض10فیصد ہی خرچ کر پائی ہے۔ محصولات میں نمایاں کمی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر مبنی پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ فنڈز کے اجرا پر حکومت کا سخت کنٹرول ہے۔