خبریں/تبصرے

سعودی عرب: خواتین فٹ بال ٹیم کا پہلا انٹرنیشنل میچ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سعودی عرب کی سرزمین پر خواتین کی فٹ بال ٹیم کا پہلا بین الاقوامی میچ سعودی عرب اور بھوٹان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جوتین تین گول سے برابر رہا۔

’دی نیو عرب‘ کے مطابق یہ دوستانہ میچ ابھا کے سلطان بن عبدالعزیز اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ یہ گزشتہ سال اکتوبر میں بننے والی سعودی تاریخ کی پہلی خواتین فٹ بال ٹیم کا محض تیسرا میچ تھا۔ قبل ازیں سعودی عرب میں خواتین کی آزادانہ سرگرمیوں پر پابندی عائد تھی۔ فٹ بال کھیلنے سے کچھ ہی عرصہ قبل سعودی عرب نے قدامت پرستی کے بتدریج خاتمہ کے عمل میں خواتین کو گاڑی چلانے، ملازمت کرنے اور بعد ازاں فٹ بال میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھنے کی اجازت دی تھی۔

سعودی عرب کی خواتین ٹیم نے اس سے قبل صرف دو میچ کھیلے تھے، ایک میچ سیشلز کے خلاف اور دوسرا رواں سال فروری میں مالدیپ کی ٹیم کے ساتھ کھیلا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جنوری 2018ء میں سعودی عرب نے پہلی بار خواتین فٹ بال شائقین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے اور میچ دیکھنے کی اجازت دی تھی۔ دریں اثنا سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے پہلی باضابطہ خواتین کی علاقائی فٹ بال لیگ قائم کی، جس کا افتتاح 2021ء میں کیا گیا۔ اس لیگ کا مقصد آنے والے سالوں میں 1000 کھلاڑیوں تک پہنچنا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts