’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق کسانوں کا کہنا تھا کہ رواں سال آم کی فصل کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ پانی کی کمی ہے۔ آم کے کاشتکاروں اور تاجروں کو نقصان ہوا ہے۔
خبریں/تبصرے
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا، حقوق چھین کر لینا ہونگے
’پارٹیاں اور چہرے بدلنے سے حالات نہیں بدلتے، عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کیلئے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد ناگزیر ہے اور یہ فریضہ صرف محنت کش ہی ادا کر سکتے ہیں۔‘
لانگ مارچ بارے جدوجہد کا پیش منظر درست ثابت ہوا
’جدوجہد‘ کے پاس نہ تو اقتدار کے حلقوں تک رسائی ہوتی ہے، نہ ہی وہ اثر و رسوخ اور وسائل دستیاب ہیں جو مین اسٹریم سرمایہ دار میڈیا یا اسٹیبلشمنٹ نواز ’صحافیوں‘ کے پاس دستیاب ہیں۔ ہمارے تجزیوں کی بنیاد سوشلسٹ طریقہ کار ہے۔
نائیجیریا: بوکوحرام کا حملہ، کم از کم 50 افراد ہلاک
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ مسلح دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر آئے اور بڑے پیمانے پر قتل عام کر کے فرار ہو گئے۔
روسی ہونے پر شرمندہ ہوں: سفیر نے استعفیٰ دے دیا
”جن لوگوں نے اس جنگ کا تصور کیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ہمیشہ اقتدار میں رہیں، شاندار محلات میں رہیں اور یاٹوں پر سفر کریں، لامحدود اور مکمل استثنیٰ سے لطف اندوز ہوں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے انہیں جتنی جانیں قربان کرنی پڑیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔“
سزائے موت میں اضافہ: 2021ء میں 500 پھانسیاں ہوئیں
سعودی عرب میں 2021ء میں سزائے موت سنائے جانے کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ رہی ہے۔
عمران خان نے دورہ روس بارے غلط بیانی کی، سستا تیل ایجنڈے پر تھا ہی نہیں: دستاویزات
بھارت ہمیشہ امریکہ کے سامنے اپنی دلیل پیش کرتا ہے کہ اگر وہ ایران سے ایندھن درآمد نہیں کرتا تو اس کی معیشت کو نقصان پہنچے گا اور وہ کبھی بھی چین کے برابر نہیں ہوگا۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، روس پر یورپی یونین اور امریکی پابندیوں کے باوجود بھی کام تیل، پی او ایل کی مصنوعات اور ایل این جی رعایتی نرخوں پر درآمد کرنا ممکن نہیں ہے، کیونکہ ملک کی اقتصادی قوت بہت کمزور ہے اور ملک ہمیشہ آئی ایم ایف پروگرام پر انحصار کرتا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی ایران پر امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کی وجہ سے آئی پی گیس لائن منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ہیٹی میں 2004ء کی بغاوت امریکہ اور فرانس نے کرائی: سابق فرانسیسی سفیر
گزشتہ ہفتے نیو یارک ٹائمز نے ’دی رینسم‘ کی سرخی کے ساتھ ایک خصوصی سیکشن شائع کیا، جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح فرانس نے 19 ویں صدی میں ہیٹی کی معیشت کو تباہ کر کے سابق فرانسیسی غلاموں کو نسلوں تک تلافی ادا کرنے پر مجبور کر دیا۔ 1804ء میں ایک غلام بغاوت کے نتیجے میں ہیٹی کے باشندوں نے ایک انقلاب برپا کیا تھا۔
آسٹریلیا میں ’گرین سلائیڈ‘: ماحولیات دشمن وزیر اعظم لیبر پارٹی سے بری طرح ہار گئے
”ایک ساتھ مل کر ہم موسمیاتی جنگوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ ایک ساتھ مل کر ہم آسٹریلیا کیلئے قابل تجدید توانائی کی سپر پاور بننے کے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔“
چین نے حملہ کیا تو تائیوان کا بھرپور دفاع کرینگے: بائیڈن
”یہ وہ عہد ہے جو ہم نے کیا ہے۔ ہم ون چائنا پالیسی سے متفق ہیں۔ ہم نے اس پر دستخط کئے ہیں اور وہاں سے کئے گئے تمام معاہدوں میں شامل ہیں، لیکن یہ خیال کہ اسے طاقت کے ذریعے سے لیا جا سکتا ہے، مناسب نہیں ہے۔ یہ پورے خطے کو منتشر کر دے گا اور یوکرین میں ہونے والی کارروائی کی طرح ایک اور کارروائی ہو گی۔“