خبریں/تبصرے


فنش وزیر اعظم ثنا مارین کا ڈرگ ٹسٹ آ گیا: نشہ نہیں کیا تھا

ویڈیو بارے گذشتہ جمعے کو ثنا مارین نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈانس پارٹی میں شریک ہوئیں جو کوئی بری بات نہیں اور انہوں نے شراب ضرور پی مگر نہ صرف اس پارٹی بلکہ زندگی میں بھی کبھی نشہ نہیں کیا۔

عرب خواتین کی باڈی شیمنگ: ’اکانومسٹ‘ پر شدید تنقید

خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق میگزین نے عرب خواتین کے موٹاپے سے متعلق اپنے ایک مضمون میں عراقی اداکارہ ایناس طالب کی تصویر شائع کی۔ تصویر پر لکھی گئی سرخی ’عرب دنیا میں خواتین مردوں سے زیادہ موٹی کیوں ہیں؟‘ اداکارہ کو شدید ناگوار گزری۔

برطانیہ: 2 ہزار پورٹ مزدور تاریخی ہڑتال پر

ادھر امریکہ میں امریکن یونیورسٹی کے 500 سے زائد عملہ کے اراکین نے گزشتہ روز ہڑتال کی۔ ہڑتالی ملازمین اجرت اور سہولیات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہڑتالی کارکنوں کی نمائندگی ایس ای آئی یو لوکل کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی نواز یوٹیوبر جمیل فاروقی گرفتار، برہنہ کر کے تشدد کا دعویٰ

تحریک انصاف کے حمایتی ’یو ٹیوبر‘ اور نجی ٹی وی چینل ’بول‘ کے اینکر محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس پر مبینہ طور پر جھوٹے الزامات لگانے پر گرفتار کر کے کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا ہے۔

بھارتی صحافی روپیش کمار ماؤ اسٹ ہونے کے الزام میں گرفتار

ادہر، ناقدین کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی ایک حالیہ رپورٹ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ خطرناک انڈسٹریل ویسٹ آدی واسی قبائل کی زرعی زمینوں پر پھینکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے زمینیں بنجر ہو رہی ہیں۔

ایک نہیں دو پاکستان: علی وزیر اور شہباز گل

نہ صرف ان کو بلا وجہ قید رکھا جا رہا ہے بلکہ جیل میں ان کے ساتھ انتہائی نا روا سلوک بھی روا رکھا گیا جس کے خلاف وہ بھوک ہڑتال بھی کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ علی وزیر رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ شہباز گل محض تحریک انصاف کے رہنما ہیں۔

طالبان کی بیٹیاں بیرون ملک ہی نہیں خفیہ سکولوں میں بھی پڑھ رہی ہیں

یاد رہے ایک سال قبل ملک پر طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد، چھٹی جماعت سے اوپر لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ گارڈین کے مطابق کابل کے ایک سکول میں کم ازکم چار یا پانچ طالبان رہنماؤں کی بیٹیاں پڑھ رہی ہیں۔

ترک اسرائیل سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان

اس سال مارچ کے شروع میں اسرائیلی صدر نے ترکی کا دورہ کیا تھا جس کے بعد تعلقات معمول پر آنے لگے۔ گذشتہ روز بھی اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیدنے ترک صدر رجب طیب اردگان سے فون پر بات کی جس کے بعد تعلقات کی معمول پر واپسی کا اعلان کیا گیا۔

خشک سالی: جرمنی کو صرف دریائے رائن میں کم پانی سے 1.7 ارب یورو کا نقصان

’سویڈش ریڈیو‘کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی کی کئی صنعتیں اس کم ٹریفک کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں بالخصوص کیمیکل اور کوئلے کی صنعت متاثر ہوئی ہے۔ اگر یہ خشک سالی جاری رہی تو جرمن معیشت کو تقریباً 1.7 ارب یورو کا ماہانہ نقصان ہو گا۔