بنگلہ دیش کے بعد جموں کشمیر میں بھی کوٹہ ختم کرنے اور مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کی 12انتخابی نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں منعقدہ ایک احتجاجی ریلی کے شرکاء نے کیا ہے۔ یہ احتجاجی ریلی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
