خبریں/تبصرے


لاہور: حقوق خلق موومنٹ کا جلسہ آج ناصر باغ میں ہو گا

عمار علی جان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم 27 مارچ کو ناصر باغ میں ’لاہور ڈیکلریشن‘ کا اعلان کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ جب عمران خان اسلام آباد میں اپنا جلسہ کرینگے، اسی وقت ہم پاکستان کیلئے ایک نئے انقلابی سیاسی ایجنڈے کا اعلان کرنے کیلئے ناصر باغ میں ہزاروں محنت کشوں کو جمع کرینگے۔

قابل فخر یوکرینی مزاحمت کا پہلا مہینہ: شکست پوتن کا مقدر ہے

دنیا بھر میں بائیں بازو کو کھل کر روسی جارحیت کے خلاف عوامی مظاہرے منظم کرنے چاہئیں۔ یوکرین کے ساتھ ہر طرح کی یکجہتی کرنی چاہئے۔ یوکرین پر بیرونی قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ مطالبہ کرنا چاہئے کہ یوکرین کو ہر طرح کا اسلحہ فراہم کیا جائے۔ ایسے انٹرنیشنل برگیڈ تشکیل دینے چاہئیں جو یوکرین میں مزاحمت کا ہاتھ بٹا سکیں۔

کیونکہ: شکست روسی سامراج کی ہو یا امریکی سامراج کی، سامراج کی شکست دنیا بھر کے محکوموں کی فتح ہے۔

یوکرین: 1 کروڑ افراد بے گھر ہو چکے

”ایک ملاقات کا وقت آگیا ہے۔ یہ بات کرنے کا وقت ہے۔ یوکرین کے لئے علاقائی سالمیت اور انصاف کی بحالی کا وقت آ گیا ہے۔ بصورت دیگر نقصانات ایسے ہوں گے کہ آپ کو ٹھیک ہونے میں کئی نسلیں لگ جائیں گی۔“

لاہور: ڈاکٹر لال خان کی ’منتخب تصانیف‘ کی تقریب رونمائی

رصغیر سمیت پورے جنوب ایشیا کے انقلاب کی جدوجہد میں ڈاکٹر لال خان کا یہ تحریری کام ایک مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ تمام انقلابیوں کو ان منتخب تصانیف کو نہ صرف پڑھنا چاہیے بلکہ ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اس خطے میں محنت کش طبقے کی نجات کیلئے حقیقی انقلابی قیادت کی تعمیر کے عمل کو تیز تر کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر لال خان کی زندگی کی تمام تر جدوجہد کا حاصل بھی یہی ہے کہ اس نظام کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی تیاری کو تیز تر کیا جائے تاکہ سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ایک حقیقی انسانی معاشرے کی بنیادیں رکھنے کی راہ ہموار کی جا سکے۔