اسرائیلی بحریہ نے جمعرات کو تصدیق کی کہ اس نے پاکستان، سعودی عرب اور بعض دوسرے ایسے ممالک کے ساتھ امریکی قیادت میں مشق میں حصہ لیا، جن کے یہودی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
خبریں/تبصرے
طلبہ یونین کی بحالی کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دسویں روز میں داخل
احتجاجی دھرنا میں شریک طلبہ کے مطالبات میں یونینوں کی بحالی، داخلہ کے وقت سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کے حلف نامہ کی شرط کا خاتمہ، طلبہ کارڈ پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 50 فیصد رعایت اور خواتین طالبات کی مساوی رکنیت کے ساتھ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کے قیام کے مطالبات بھی شامل ہیں۔
گلگت بلتستان عبوری صوبہ پیکیج نامنظور: آن لائن پٹیشن دائر
پاکستانی آئین کے آرٹیکل 257 میں ترمیم کی جائے، تاکہ گلگت بلتستان کو وہی حیثیت دی جائے جو ’آزاد جموں و کشمیر‘ (پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر) کے شہریوں کو حاصل ہے۔ اس سے کم کچھ بھی نہ صرف ’بھارتی مقبوضہ کشمیر‘ (بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر) پر پاکستان کے سرکاری موقف سے متصادم ہے بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی غداری ہے۔
پٹرول بم: اشیائے خوردونوش 20 فیصد مہنگی ہو جائیں گی
پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔ کم اور متوسط آمدنی والی معاشرے کی پرتوں پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
’عورت مارچ‘ پر حملے ابھی سے شروع
’عورت مارچ، حیا مارچ اور خواتین مارچ یا کسی بھی دوسرے عنوان سے ریلیاں اور پروگرام منعقد کرنے والوں کو خواتین کے حقیقی مسائل، جیسے عورت کی میراث کا حق، گھریلو تشدد، ہراسگی، وسائل کی عدم دستیابی، عورتوں کی تعلیم، جبری نکاح، جنسی استحصال پر روشنی ڈالنے کی ترغیب دینی چاہیے۔‘
’اقوام متحدہ افغانستان سے ہونے والے حملے رکوانے میں مدد کرے‘: پاکستان
”ہم جانتے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار جیسے دہشت گرد گروپوں کی کون حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔“
وزیر اعظم اور خاتون اؤل کی ٹرولنگ: محسن بیگ سمیت 6 گرفتار، 296 کی فہرست تیار
یاد رہے کہ پاکستان کی خاتون صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ خاتون صحافیوں کو آن لائن ہراساں کیا جا رہا ہے۔
فیض کلچرل فاؤنڈیشن برطانیہ کے انتخابات: ڈاکٹر عمر دراز صدر، پلوشہ بنگش جزل سیکریٹری منتخب
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امسال اکتوبر میں لندن فیض امن میلہ انتہائی دھوم دھام سے منعقد کیا جائے گا جس میں برطانیہ، یورپ، پاکستان اور ہندوستان سے معروف، ادبی اور سیاسی شخصیات اور فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔
مظفر آباد: پولیس کا جامعہ کشمیر پر دھاوا، درجن سے زائد طلبہ گرفتار
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی صدر راشد شیخ نے ’جدوجہد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلموں پر اس طرح کا بہیمانہ پولیس تشدد ریاستی دہشت گردی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ حکمران اور ریاست ہر طرح کے احتجاج اور جمہوری آوازوں کو دبانے کے اصول پر کاربند نظر آ رہے ہیں۔
مسکان بمقابلہ عروسہ: حجاب نہ لینے پر سرینگر کی ریکارڈ ہولڈر طالبہ کو قتل کی دھمکی
عروسہ پرویز سرینگر کے الٰہی باغ علاقے کی رہائشی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے انہیں بورڈ امتحانات میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں اور ان کے والدین کو برا بھلا کہا گیا اور ان کا سر قلم کرنے تک کی دھمکیاں دی گئیں۔