خبریں/تبصرے


عالمی کرپشن انڈیکس: پاکستان کی مزید 16 درجے تنزلی، 140 ویں نمبر پر آ گیا

رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں شہری آزادیوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، ان ملکون کا کرپشن انڈیکس میں سکور بھی مسلسل کم ہو رہا ہے۔ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں لاپرواہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بڑھاتی اور جمہوریت کو نقصان پہنچا کر ایک شیطانی چکر کو جنم دیتے ہے۔ جیسے جیسے یہ حقوق اور آزادیاں ختم اور جمہوریت زوال پذیر ہوتی ہے تو آمریت اپنی جگہ بنا لیتی ہے، آمریت بدعنوانی کی سطح پر مزید بلند کرتی ہے۔

’مہذب‘ صدر بائیڈن کی صحافی کو دی گئی گالی ریکارڈ ہو گئی

صحافی پیٹرو ڈوسی ’فاکس نیوز‘ کے ساتھ منسلک ہیں۔ فاکس نیوز کو ٹرمپ کی کنزرویٹو پارٹی کا پسندیدہ نیوز چینل سمجھا جاتا ہے، جبکہ یہ چینل ڈیموکریٹک پارٹی اور صدر بائیڈن کی حکومت پر مسلسل تنقید کرنے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔

طالبان اوسلو میں: نارویجن دو دھڑوں میں تقسیم، مقصد امریکہ سے خفیہ مذاکرات؟

سرکاری ترجمان اور ہم خیال ماہرین کے خیال میں طالبان کو اوسلو بلانے کا یہ فعل نارویجن روایات کے عین مطابق ہے مگر یہ سوال تو ہر صورت قائم ہے کہ اپنے دشمن کو اپنے ہی پرائیویٹ طیارے میں بٹھا کر گھر لانے اور اسکے سامنے دولت کا انبار لگادینے کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ اور کیا طالبان مساوات و آزادئی اظہار جیسی جمہوری اقدار کو اپنا لیں گے؟