خبریں/تبصرے


بلاک کئے گئے نمبر ان بلاک ہو گئے

یہ انکشار بھی کیا گیا ہے کہ اشتعال انگیز بیان بازی سے پیدا ہونیو الی گرمی اور انتخابات کے غیر متوقع نتائج کے پیش نظر راولپنڈی اور بنی گالہ کے درمیان رابطہ بحال ہو گیا ہے۔

کپڑے بیچنے کی بجائے شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کا 155 ارب اضافی بوجھ عوام پر ڈال دیا

مجموعی طور پر بجلی کی فراہمی میں 9 فیصد کے حصے کے ساتھ، فرنس آئل پر مبنی پلانٹس سے سب سے مہنگی بجلی کی پیداوار جون میں 36.2 روپے فی یونٹ تھی جو مئی میں 33.67 روپے، اپریل میں 28.2 روپے اور مارچ میں 22.52 روپے تھی۔

’نیا پنجاب‘ کا پرنسپل سیکرٹری: چوہدری خاندان کی خدمت کے صلے میں 7 ویں سکیل سے 22 ویں تک

سپریم کورٹ آف پاکستان نے منگل کے روز جب چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں فیصلہ سنایا اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے تو ان کی جانب سے حلف لینے سے قبل پہلی تقرری پرنسپل سیکرٹری کی تھی۔

جموں کشمیر: بجلی بلات پر ٹیکسوں کے خلاف تحریک جاری، گرفتاریاں و تشدد

محکمہ برقیات نے عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بینکوں کے نام ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے یہ تحریر کیا ہے کہ بل جمع کروانے والے صارفین کے بلوں میں سے درج بالا تینوں ٹیکس منہا کرتے ہوئے بل وصول کئے جائیں۔

محسن داوڑ نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سپیکر کو درخواست دیدی

محسن داوڑ نے اپنی درخواست میں لکھا کہ قومی اسمبلی کے 44 ویں سیشن کا آغاز 27 جولائی سے ہو رہا ہے۔ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے ہر رکن قومی اسمبلی کا حق ہے کہ وہ سیشن میں اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی کرے۔ این اے 50 سے منتخب رکن اسمبلی علی وزیر اس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہیں اور ان کا حق ہے کہ وہ اس اسمبلی سیشن میں اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی کریں۔

راولاکوٹ: پولیس اور مظاہرین میں تصادم، متعدد زخمی، پولیس گاڑیاں نذر آتش

مظاہرین گرفتار رہنماؤں کی رہائی، بے بنیاد مقدمات کے خاتمے کے علاوہ بجلی کے بلات میں فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس سمیت دیگر ناجائز ٹیکسوں کے خاتمے اور خطہ کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔