خبریں/تبصرے


ہندو طالبان زبردستی حجاب اتروانا چاہتے ہیں

انہی صفحات پر بارہا کہا جا چکا ہے کہ بی جے پی ہو یا طالبان، مغرب کے ٹرمپ نما فسطائی ہوں یا روس اور لاطینی امریکہ کے انتہا پسند قوم پرست، یہ بظاہر ایک دوسرے کے مخالف ہیں مگر ایک دوسرے کی سیاست کو آگے بڑھاتے ہیں۔ بی جے پی کی مقبولیت کا پاکستان میں فائدہ جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اور طالبان کو ہوتا ہے۔ پاکستان میں بی جے پی کا فائدہ بنیاد پرستوں اور ان کے ابا جی کو ہوتا ہے۔

طبقاتی جدوجہد پبلی کیشنز کی جانب سے ڈاکٹر لال خان کی دوسری برسی کی مناسبت سے تین جلدوں پر مبنی ”لال خان کے منتخب مضامین“ کی اشاعت

اس حوالے سے کسی شک و شبہ کے بغیر کہا جا سکتا ہے کہ ماضی کی طرح ’طبقاتی جدوجہد پبلی کیشنز‘ کی یہ تازہ اشاعت بھی سرمایہ دارانہ بحران کے اِس گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے انقلابیوں کے لئے اس رہنمائی، شکتی، ہمت اور حوصلے کا باعث بنے گی جو اس بوسیدہ اور متروک نظام کو پاش پاش کرنے کے لئے درکار ہے۔

طالبان حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کوبیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے رہے؟

’طلوع نیوز‘کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران حامد کرزئی نے کہا کہ انہوں نے جرمنی اور روس جانا تھا لیکن وہ نہیں جا سکے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انکے یہ دورے کیوں ممکن نہیں ہو پائے ہیں۔

ایران نیا دشمن؟

اس سے قطع نظر کہ ایران کا کوئی کردار ہے یا نہیں، ایک پڑوسی ملک کو مورد الزام ٹھہرانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ خارجہ پالیسی نیا موڑ لے رہی ہے۔