آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہدائے شکاگو کی قربانیوں کی یاد میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں محنت کشوں کی نمائندہ تنظیمیں اور ٹریڈ یونینیں اس دن کو یوم تجدید عہد کے طور پر منا رہی ہیں۔ دنیا بھر میں ریلیاں، جلسے، جلوس، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
