وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سربراہ سے بات چیت کے بعدوزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ کی تفصیلات آئی ایم ایف سے شیئر کی جائیں۔ تاہم شہباز اور کرسٹالینا کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ قائم ہونے کے دو دن بعد پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم حالیہ سیاسی پیش رفت کا نوٹس لیتے ہیں، جبکہ ہم ملکی سیاستپر تبصرہ نہیں کرتے، لیکن ہمیں امید ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے مطابق آگے بڑھنے کا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائیگا۔‘
