Day: مئی 9، 2023


غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 12 افراد ہلاک

صحافی یمنا السید نے بتایا کہ ’ہلاک ہونے والے 12 افراد میں سے 3 اسلامی جہاد کے کمانڈر ہیں، جبکہ دیگر 9 عام شہری ہیں۔ زیادہ تر ان کمانڈروں کے خاندان اور ان کے اپارٹمنٹس کے ارد گرد کے شہری بھی شامل تھے، جنہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔‘

740 سے زائد ماہی گیر سزائیں پوری کرنے کے باوجود رہائی کے منتظر

ان پاکستانیوں کو 2015ء سے 2022ء کے دوران آبی سرحدوں کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم وہ 2008ء میں طے پانے والے قونصلر رسائی کے معاہدے کے باوجود قید ہیں، جس کے تحت پاکستان اور بھارت نے ان افراد کو قومی حیثیت کی تصدیق اور سزا کی تکمیل کے ایک ماہ کے اندر رہا کرنے اور وطن واپس بھیجنے پر اتفاق ہوا تھا۔

برطانیہ: بادشاہت مخالف احتجاج کے خدشے میں 52 افراد گرفتار

برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کیملا کی تاج پوشی کے موقع پر بڑے پیمانے پر بادشاہت کی مخالفت اور غلامی اور نو آبادیات کے معاوضے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ تاہم میڈیا میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس احتجاج اور مخالفت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

امریکہ: ڈرائیور نے تارکین وطن کے گروپ پر گاڑی چڑھا دی، 8 ہلاک، 10 زخمی

امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ جنوبی ٹیکساس میں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی پناہ گاہ کے قریب کھڑے تارکین وطن کے ایک گروپ پر چڑھا دی۔ اس حملے کے نتیجے میں براؤنزول میں 8 افراد ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان بدترین ملکوں میں شامل: 15 فیصد آبادی انٹرنیٹ اور موبائل سروس سے محروم

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ تک رسائی میں عالمی صنفی تفریق، توانائی کے بحران اور تباہ کن سیلاب کی وجہ سے لوڈشیڈنگ اور بلیک آؤٹ کے باعث رکاوٹیں سامنے آتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2022ء کے انکلوسیو انٹرنیٹ انڈیکس میں پاکستان انٹرنیٹ کی دستیابی، استطاعت، مطابقت اور رضامندی کے اہم اعشاریوں میں ایشیا کے 22 ملکوں میں سے آخری اور عالمی سطح پر 78 ویں نمبر پر ہے۔ خواتین کو انٹرنیٹ اور موبائل فون تک رسائی میں بہت بڑی صنفی تفریق ہے۔