Day: مئی 2، 2023


50 ملکوں کے 1 ارب محنت کشوں کو کٹوتیوں کے باعث 746 ارب ڈالر کا نقصان

امریکہ میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے 100 سی ای اوز نے گزشتہ سال میں اوسطاً 24 ملین ڈالر کمائے، جو کہ 2021ء کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہے۔ امریکہ میں ایک اوسط محنت کش کو 413 سال تک کام کرنا ہو گا، تب وہ ایک اعلیٰ عہدیدار یا سی ای او کے 12 ماہ کے برابر کمائی کر سکتا ہے۔ امریکہ میں 50 فیصد خواتین 15 ڈالر فی گھنٹہ سے کم کماتی ہیں۔

سوڈان میں جرنیلوں کی لڑائی سے 8 لاکھ افراد ہجرت کر سکتے ہیں: اقوام متحدہ

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے باوجود دارالحکومت خرطوم میں فضائی حملے جاری ہیں۔ لڑائی کے 18 دن بعد سوڈان کا صحت کا نظام بڑی حد تک تباہ ہو چکا ہے اور امدادی کارکن پانی، خوراک اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث دارالحکومت کی گلیوں میں لاشوں کے ڈھیروں کے ساتھ تیزی سے مایوس کن مناظر بیان کر رہے ہیں۔

پاکستان: صحافیوں کے خلاف دھمکیوں اور حملوں میں 60 فیصد اضافہ

آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں کی اہم اقسام میں براہ راست حملے کے 51 واقعات (36 فیصد)، صحافتی آلات، صحافیوں کے گھروں یا خبررساں اداروں کے دفاتر کو نقصان پہنچانے کے 21 واقعات (15 فیصد)، آن لائن یا آف لائن دھمکیاں، بشمول 7 موت کی دھمکیوں کے 14 واقعات (10 فیصد) شامل ہیں۔

کلیدی شعبوں کے محنت کش دنیا بھر میں کم اجرتوں اور عدم تحفظ کا شکار

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی سالانہ ورلڈ ایمپلائمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لک کے مطابق دنیا بھر میں کلیدی شعبوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو کم اجرتوں، عدم تحفظ اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوات میں امن کے نعرے کی مقبولیت

سوات کے عوام کا کسی بھی بڑے دھماکے کے فوراً بعد یہ کہنا کہ ایسے کاموں میں ریاست برابر کی شریک ہے، خود ریاست کے لئے ایک بڑی تشویش کی بات ہونی چاہیے۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنا اور ریاستی اداروں پر مسلسل تنقید اور تشکیک کا ”آفٹرمیتھ“ کتنا بھیانک ہو سکتا ہے، تاریخ نے ہمیشہ اس بات کی وضاحت دی ہے۔ مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے کے وقت بھی اسی گمان سے فضا ابر آلود تھی۔ بلوچستان کا امن اسی محرومی کی وجہ سے برباد ہے۔ یہی محرومی بلوچ نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کرتی ہے۔ بلوچستان کی مائیں جب اپنے بچوں کے چہرے دیکھنے کے لیے ترس کر چپ کی چادر اوڑھ لیتی ہیں، تو نئی نسل کے خون میں اپنے حق کے لئے آواز اٹھانے اور ان حقوق کو حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا جذبہ خود جنم لے لیتا ہے۔

یورپی ملکوں میں بھی آزادی اظہار پر پابندیاں!

عالمی ذرائع ابلاغ میں عام تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ آزادی اظہارصر ف ترقی پذیر اور پس ماندہ ملکوں کا مسئلہ ہے اور مغربی ممالک میں ذرائع ابلاغ آزاد ہیں۔ لیکن صحافیوں کے تحفظ کی ایک عالمی تنظیم نے ا س تاثر کو رد کرتے ہوئے یورپ میں میڈیا اور صحافیوں پر عائد پابندیوں کی موجودگی کا نہ صرف اعتراف کیا ہے بلکہ ان پر سخت احتجاج بھی کیا ہے۔