Day: جولائی 11، 2023


جموں کشمیر: احتجاج کرنے یا اکسانے پر ملازمت سے برطرفی کا قانون نافذ

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے صدر کے دستخط سے سرکاری ملازمین کے احتجاج کو روکنے کیلئے ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق ہڑتال کرنے، ہڑتال یا احتجاج پراکسانے، دفتر کی تالہ بندی کرنے یا کام سست کرنے پر ملازمت سے برطرفی کی سزا دی جائے گی۔ یہ آرڈیننس رجسٹر ڈ اور غیررجسٹرڈ تنظیمات اور ایسوسی ایشنوں پر لاگو ہو گا۔

سامراجی قوتیں گوریلا جنگیں کیوں ہارتی ہیں؟

پہلا سوال تو یہ ہے کہ وہ کیا عوامل ہیں جو گوریلا باغیوں کی تشکیل میں اہم کردار اداکرتے ہیں؟ مجموعی طور پر سیاست، انتظامی اہلیت اور جنگ، یہ تین عوامل گوریلا تحریکوں کی تشکیل کے اہم اجزا ہیں۔ ملکی سیاست، بین الاقوامی تعلقات اور خارجہ پالیسی کے نتیجے میں بیرونی افواج ملکوں پر قبضہ کرتی ہیں۔ مقامی رد عمل کے طور پر باغی گروہ تشکیل پاتے ہیں جو متحد ہوکر انتظامی امور کی باگ ڈور سنبھالتے ہیں اور بیرونی فوجوں کا عمل دخل بتدریج کم ہو جاتا ہے۔

قبائلی ضلع کرم میں چھڑپیں، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان زمین کے ایک ٹکڑے پر جاری لڑائی میں منگل کو مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ جھڑپوں کے دوران اب تک 67 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان: شاہان بلوچ، سالم بلوچ و دیگر کی بازیابی کیلئے احتجاج

شاہان بلوچ، سالم بلوچ اور دیگر کی بازیابی کیلئے بلوچستان میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع قلات سے تعلق رکھنے والے شہری شاہان بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف پیر کو کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بند کر کے احتجاج کیا گیا۔ سالم بلوچ سمیت دیگر طلبہ کی بازیابی کیلئے کوئٹہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔