اسرائیلی صدر اساق ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ قوم ہنگامی صورتحال میں ہے کیونکہ قانون سازوں نے آج ایک انتہائی متنازعہ بل کو منظور کرنے کیلئے ووٹ دیا ہے، جو سپریم کورٹ کے حکومتی فیصلوں کو روکنے کے اختیار کو ختم کر دے گا۔ آنے والے دنوں قانون ساز مزید عدالتی اصلاحات کریں گے۔
Day: جولائی 25، 2023
8 ہزار سے زائد مصنفین کا اپنے کام کا اے آئی کے ذریعے استعمال ختم کرنیکا مطالبہ
’یہ ٹیکنالوجیز ہماری زبان، کہانیوں، انداز اور خیالات کی نقل کرتی ہیں اور ان کی تشکیل کرتی ہیں۔ لاکھوں کاپی رائٹ والی کتابیں، مضامین اور شاعری اے آئی سسٹمز کے لئے خوراک فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایسی نہ ختم ہونے والی خوراک ہے، جس کا کوئی بل بھی نہیں آتا۔‘
اسلامیہ یونیورسٹی واقعہ کی تحقیقات میں طلبہ نمائندگان کو شامل کیا جائے: آر ایس ایف
٭ تحقیقات اور تفتیش میں طلبہ کے منتخب نمائندگان کو شامل کیا جائے۔
٭ معاملے کو افراد کی نجی زندگیوں کے معاملات سے جوڑنے کی رجعتی روش ترک کی جائے اور جرم کے سماجی پہلو پر توجہ مرکوز کی جائے۔
٭ تمام تر تحقیقات کو شفاف بنایا جائے اور ہر مرحلے کی رپورٹ میڈیا کے سامنے رکھی جائے۔
٭ تحقیقات کے نتائج اور مجموعی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔
٭ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے سخت ترین سزائیں دی جائیں۔
٭ ہراسانی کی روک تھام کے لئے ہر تعلیمی ادارے میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائے جن میں طلبا و طالبات کی مکمل اور فیصلہ کن شمولیت ہو۔
مودی سرکار کشمیر ماڈل پورے انڈیا پر لاگو کر رہی ہے: کشمیری صحافی انورادھا بھیسن
کشمیر ی صحافی انورادھا بھیسن نے کہا ہے کہ مودی سرکارنے کشمیر کوہندو ریاست کا حصہ بنا کر شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کر دیے ہیں اور اب وہ پورے انڈیا میں یہی ماڈل نافذ کر رہی ہے۔ ان کے خیال میں کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے بعد علاقے میں مسلمانوں کے استحصال کو قانونی اور سیاسی شکل دی جا رہی ہیں۔