’وزارت اپنے پختہ یقین کا اظہار کرتی ہے کہ یہ اقدام میکسیکو اور ریاست فلسطین کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور عوام کے ساتھ بین الاقوامی سلامتی اور ترقی کے فائدے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘
Day: جولائی 8، 2023
ڈالر آئندہ 12 مہینوں میں 340 روپے تک جا سکتا ہے
ٹریڈنگ اکنامکس کا تخمینہ ہے کہ آئندہ 12 ماہ میں ڈالر 317.29 روپے پر ٹریڈ کرنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب بینک آف امریکہ سکیورٹیز نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 340 روپے تک گر سکتی ہے، کیونکہ ڈومیسٹک قرضے، خاطر خواہ سود کی ادائیگی اور 2024ء اور 2025ء میں غیر پائیدار قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔
ویبینار: منطق پر بانو قدسیہ کا حملہ
آج ادبی تنظیم ’چراغ ہمیش‘ کے زیر اہتمام ’راجہ گدھ: منطق پر بانو قدسیہ کا حملہ‘ کے عنوان سے ویبینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مدیر’جدوجہد‘، فاروق سلہریا، بانو قدسیہ کے معروف ناول ’راجہ گدھ‘ پر مقالہ پیش کریں گے جو ازاں قبل روزنامہ ’جدوجہد‘ شائع کر چکا ہے۔