خیال رہے کہ سابق وزیرثقا فت آنیتے تھریتے بیرگستیُوین پرالزام تھاکہ انہوں نے اپنے تین قریبی دوستوں کومنافع بخش عہدوں سے نوازا تھا جو کہ وزرا کیلئے اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے الزامات کوتسلیم کرتے ہوئے 23 جون کوروتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی غلطیوں کوتسلیم کرتی ہیں اور اپنے منصب سے استعفیٰ دیتی ہیں۔
Day: جولائی 6، 2023
بنگلہ دیشی صحافی شاہد العالم اس سال عاصمہ جہانگیر لیکچر سیریز کے مقرر ہوں گے
شاہد العالم کو 2018ء میں حکومت کے خلا ف ایک مظاہرے کی کوریج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور عالمی اداروں کے پر زور احتجاج کے نتیجے میں تین ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ وہ ساؤتھ ایشین میڈیا انسٹی ٹیوٹ، ڈرک ایجنسی اور بنگلہ دیش فوٹوگرافک سوسائٹی سمیت صحافیوں اور فوٹو گرافروں کی تربیت کے کئی مراکز کے بانی ہیں۔
علاج معالجہ اور ہمارا رویہ
اعداد و شمار خطرناک ہیں، ہمارا ڈیٹا بھی فرسودہ ہے، اس لیے تازہ تحقیق کی اشد ضرورت ہے، لیکن اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (UNODC) کی ایک رپورٹ نے 2013ء سے تاحال بعض خوفناک اعداد و شمار کا انکشاف کیا۔ پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 7.6 ملین ہے، جن 78 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین شامل ہیں۔ اس تعداد میں ہر سال 40 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے۔ اپنی زیادہ آبادی کی وجہ سے پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ جو افراد نشہ آور اشیا کا استعمال کرتے ہیں ان میں ایچ آئی وی، ایڈز اور خون سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں جیسا کہ ہیپاٹائٹس کی شرح بھی زیادہ دیکھنے میں آتی ہے۔
انگلش کرکٹ نسل پرستی، جنس پرستی اور طبقاتی امتیاز کا شکار
رپورٹ کے مطابق کرکٹ اشرافیہ اور مخصوص لوگوں کیلئے ہے۔ اکثریت کو چھوڑ کر پرائیویٹ سکولوں اور اولڈ بوائز کے نیٹ ورکس تک محدود ہے۔ رپورٹ میں سرکاری سکولوں کے بچوں کو ’کسان‘ کہنے یا ان کے محنت کش طبقے کے لہجے کی نقل کرنے کی کہانیوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
عسکریت پسندوں کے حملوں میں 6 ماہ کے دوران 389 افراد ہلاک
زیر جائزہ مدت کے دوران کل 271 حملے ہوئے، جن میں 389 افراد ہلاک اور 656 زخمی ہوئے۔ گزشتہ سال اسی عرصہ میں 151 حملے ہوئے تھے، جن میں 293 افراد ہلاک اور 487 افراد زخمی ہوئے تھے۔