سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل میں شروع ہونے والی لڑائی کے بعد سے شہری علاقے میں یہ سب سے مہلک حملوں میں سے ایک تھا۔
گزشتہ ماہ خرطوم میں فوج کے فضائی حملے میں 5 بچوں سمیت کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان مکمل خانہ جنگی کے دہانے پر ہے۔ مصر رواں ہفتے قاہرہ میں تشدد ختم کرنے کے بارے میں مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔
Day: جولائی 10، 2023
اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے وزرا کی کمیٹی قائم، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
اتوار اور پیر کے روز حکومت نے سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے کئی روز سے جاری احتجاج کے خلاف ریاست گیر کریک ڈاؤن کر کے سینکڑوں مرد و خواتین اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پیر کے روز ہزاروں اساتذہ نے مختلف اضلاع میں احتجاجی دھرنے دیئے اور جلوس نکالے۔ باغ، ہجیرہ، عباسپور، بلوچ، سہنسہ، راولاکوٹ، دھیرکوٹ سمیت متعدد شہروں میں اتوار اور پیر کے روز سینکڑوں اساتذہ کو گرفتار کیا گیا۔
تارکین وطن کی ترسیلات زر میں کمی، پاکستانی معیشت کو مشکلات
پاکستان کے مرکزی بینک نے پیر کو کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی طرف سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر مالی سال 2023ء میں کم ہو کر 27 ارب ڈالر رہ گئی ہیں، جو ایک سال پہلے 31.3 ارب ڈالر تھیں۔