Day: جولائی 9، 2023


بھارتی صحافی شاہینہ سمیت چار صحافیوں کے لئے پریس فریڈم ایوارڈ

صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم سی پی جے نے بھارتی صحافی کے کے شاہینہ اورتین دیگر ملکوں کے صحافیوں کو اس سال کاانٹر نیشنل پریس فریڈم ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ شاہینہ ایک عرصے سے آؤٹ لک میگزین کی سینئر مدیر کی حیثیت سے خواتین کے مسائل، انسانی حقوق، اقلیتوں کے مسائل اور پس ماندہ لوگوں کے موضوعات پر کام کررہی ہیں۔

ڈالر کی آڑ میں ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد اضافہ

پاکستان میں ادویات سازی کا کام کرنے والی کمپنیوں کی اکثریت ادویات کی تیاری میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں پاکستان میں آنے والے سمگل شدہ،غیر معیاری اور انتہائی سستے خام مال کے علاوہ تیاری کے لئے درکار دیگر اشیاء استعمال کرتی ہے۔

ناروے کی مارکسسٹ پارٹی اور اخلاقی اُلجھن

55 لاکھ کی آبادی والے ملک ناروے کی قومی اسمبلی میں کل 169 نشستیں ہیں اور قومی اسمبلی کی 10 مختلف جماعتوں سے ایک”ریڈ“یعنی لال ہے۔ اس جماعت کی بنیاد 2007ء میں رکھی گئی تھی۔10سال بعد 2017 کے انتخابات میں اس جماعت کے مرکزی راہنما بیعونارموکسنیص نے قومی اسمبلی کی نشست جیت کر سب کو حیران کر دیا۔

اساتذہ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، یونان کشتی حادثہ کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے: این ایس ایف

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پونچھ نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچرز آرگنائزیشن کے مطالبات فوری تسلیم کرنے اور غیر قانونی، غیر آئینی انتقامی کارروائیوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے، گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے اور احتجاج پر پابندیوں کے حکم نامے فوری واپس لئے جائیں، یونان کشتہ حادثہ میں ڈوبنے والے نوجوانوں کے ورثاء کو معقول معاوضہ جات ادا کئے جائیں اور آٹے کی قلت کا خاتمہ کرتے ہوئے اشیاء خورونوش پر سبسڈی فراہم کی جائے اور بجلی پر ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔

نئی ریاستی پالیسی: گرفتاری سے بچنا ہے تو حق مانگنے سے توبہ کرو

تادم تحریر پونچھ ڈویژن سے دو درجن سے زائد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 300سے زائد معلمین و معلمات کو نوکریوں سے فارغ کئے جانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری کو معطل کر کے نوکری سے برخاستگی کی کارروائی دو روز پہلے سے جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے ٹیچرز آرگنائزیشن کو کالعدم قرار دیکر این او سی منسوخ کر دیا ہے۔