Day: جولائی 31، 2023


احتجاج کی کوریج کرنے پر ایرانی نیوز ایڈیٹر پر پابندی عائد

ایران کے اصلاح پسند روزنامہ ’اعتماد‘ کے چیف ایڈیٹر پر حکام نے ایک سال کیلئے کسی بھی طرح کی صحافتی سرگرمی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی حکام نے یہ اقدام گزشتہ سال ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

روس: معروف مارکسی رہنما کو سوشل میڈیا پوسٹ پر قید کی سزا

کریمیا پل کے دھماکے کیلئے یوکرین کی مسلح افواج کو ملنے والی تحریک کے بارے میں انکی گفتگو کی بنیاد پر ان کے خلاف دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بورس کاگارلٹسکی روس میں بائیں بازو کے ایک مشہور نظریہ دان ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں ’Between Class and Discourse‘ اور ’From Empires to Imperialism‘ شامل ہیں، جو جدید سرمایہ داری کی ساخت اور بائیں بازو کی تحریک کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔

بنگلہ دیش: وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں

ہفتے کے روز بی این پی نے کہا کہ اس کے درجنوں حامی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جھڑپوں میں کم از کم 20 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق کم از کم 90 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صحافی تنویر چودھری کے مطابق گلیوں میں تناؤ واضح تھا، کیونکہ رہائشی مزید تشدد کی کوشش کر رہے تھے۔ حکمران عوامی لیگ نے اتوار کو جوابی مظاہرے کی کال دی ہے، جبکہ اپوزیشن نے پیر کو مزید عوامی تحریک کا اعلان کیا ہے۔