Day: جولائی 14، 2023


پشاور اور کراچی میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریاں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پشاور اور کراچی میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دونوں شہروں میں متعدد اساتذہ کو گرفتار کرکے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان: نوآبادیاتی مفادات کے تقاضوں سے تبدیل ہوتی وفاداریاں

گلگت بلتستان کی تاریخ کا المیہ دیکھیں کہ 745 صدی عیسوی میں تبت اور چین کی افواج نے گلگت کی وادیوں میں ان اہم سٹریٹیجک راستوں پر کنٹرول کے لئے جنگ لڑی۔ اس خونی جنگ میں جب چینی افواج جیت گئیں اور تبت کی فوج کو شکست ہوئی، تو اس جنگ کے نتیجے میں بلور ریاست ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد ہمارے لوگوں نے فاتح فوج کا ساتھ دیا۔ اس طرح کی ایک اور اہم مثال موجود ہے، جب 1840ء کے بعد پنجاب کے سکھوں نے حملے کئے تو شکست کے بعد ان کا ساتھ دیا۔ اس کے بعد جموں کے ڈوگروں اور برٹش انڈیا نے شکست دی تو ان کا ساتھ دیا۔بعدازاں جنگ آزادی گلگت بلتستان کے فورا ًبعد سردار محمد عالم کا ساتھ دیا،جو کہ آج تک جاری و ساری ہے۔درحقیقت یہ ایک طویل المدتی نوآبادیاتی نظام کے زیر تسلط نفسیات ہے۔ 

راوی کنارے کسانوں سے چھینی گئی ایک لاکھ 10 ہزار ایکڑ اراضی کا کاروبار

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عام زمیندار کی لاکھوں ایکڑ زمین سرکاری ریٹ پر زبردستی چھین کر پرائیویٹ ڈویلپزر کو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کررہی ہے۔ اس اتھارٹی کی بنیادی ذمہ داری تو لاہور شہر میں آبی، فضائی، اور زمینی آلودگی کو کم کرنے یعنی ماحول کی بہتری اور تیزی سے پانی کی گرتی سطح کو بچانے، کروڑوں نفوس پر مبنی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے جھیل بنانا ہے۔