’جدوجہد‘ ایک غیر منافع بخش اور کسی بھی قسم کی تنظیمی وابستگی سے آزاد آن لائن روزنامہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں ترقی پسند نظریات اور تحریک کی معاونت کرنا ہے۔
جدوجہد کا ادارتی عملہ اور دیگر قلم کار رضا کارانہ بنیادوں پر کام کرتے ہیں۔ یوں یہ اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا ادارہ ہے۔ہم اپنے مالی معاملات کے لئے دنیا بھر میں اپنے انفرادی ہمدردوں اور قارئین پر انحصار کرتے ہیں۔ ’جدوجہد‘ کسی حکومتی ادارے، کارپوریٹ سیکٹر، این جی او یا سامراجی اداروں کی فنڈنگ کو قبول نہیں کرتا۔
ہم مستقبل میں ایک ملٹی میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر خود کو منظم کرنا چاہتے ہیں۔
ہمارا مشن ہے کہ مین اسٹریم میڈیا کے مقابلے میں ایک ایسا صحافتی و نظریاتی متبادل پیش کیا جائے جو سنسنی خیزی، نیم سچائی، سازشی نظریات، شاونزم، مذہبی جنون، پدر شاہی، توہم پرستی،کنزیومرازم اور سرمایہ دارانہ اقدار کو فروغ دے کر بیگانگی پھیلانے کی بجائے پاکستان کے عوام میں یکجہتی، امید، تنقیدی رویوں، ترقی پسندانہ رجحانات اور سوشلسٹ فکر و عمل کو فروغ دے۔
ایسا تبھی ممکن ہے جب مدلل اور مبنی بر تحقیق صحافت کی جائے۔
’جدوجہد‘ کے مقصد بارے ہم نے اپنے پہلے ادارئیے میں بھی کچھ تفصیلات فراہم کی تھیں جو آپ کی دلچسپی کے لئے یہاں موجود ہیں۔
اہم وضاحت
جدوجہد میں شائع ہونے والے مضامین مکتوب نگاروں کی ذاتی رائے تصور ہوں گے۔ ادارتی عملے کا مکتوب نگاروں کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ ہمارے ادارتی نقطہ نظر کا اظہار ادارئیے کریں گے۔
برائے رابطہ