جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ ہوئے ہیں، جبکہ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے صدر دروازوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکا نے توڑ دیئے ہیں۔

جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ ہوئے ہیں، جبکہ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے صدر دروازوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکا نے توڑ دیئے ہیں۔
سی ڈی اے نے اپنے استعمال کیلئے 1961ء اور 1964ء میں اعلان کردہ دو ایوارڈز کے تحت زمین حاصل کی تھی۔ تاہم 2007ء میں اچانک اس نے یہ زمین ڈی ایچ اے کے حوالے کر دی تھی۔ اپنے پہلے اعلان کے مطابق سی ڈی اے ترقیاتی کاموں پر استعمال ہونے والے فنڈز پیدا کرنے کیلئے پلاٹوں کی نیلامی کرے گا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز فرانسیسی ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی نقل مکانی سے متعلق بل کو مختلف بلوں میں تقسیم کیا جائے گا اور آنے والے ہفتوں میں اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی۔
’ڈان‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحر الکاہل کی جانب سے جاری کردہ پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق رپورٹ کے مطابق خطے میں تمام 17 اہداف کو حاصل کرنے کی طرف اوسط مجموعی پیش رفت 2017ء میں 4.4 فیصد سے بڑھ کر 2022ء میں 14.4 فیصد ہو گئی ہے۔ تاہم اہداف ابھی بہت دور ہیں۔ موجودہ رفتار کے مطابق یہ خطہ 2030ء تک 118 اہداف میں سے 90 فیصد سے محروم ہو جائے گا۔
پاکستان کے نجی ٹی وی چینلوں کے ٹاک شوز پر ماہ فروری میں بھی سیاسی موضوعات غالب رہے۔ معاشی بدحالی اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باوجود ٹاک شوز 90 فیصد سے زائد پاکستانیوں کے مسائل کو زیر بحث لانے سے اجتناب برتتے رہے ہیں۔
آج اس نظام کے تحت انسانی سماج ایسی ہی اجتماعی بربادی و بربریت کے خطرات سے دوچار ہے۔لیکن اس دنیا میں تاریخ کے سب سے بڑے اور دیوہیکل محنت کش طبقے کی موجودگی یہ امکان بھی کھولتی ہے کہ انسانیت خود تباہ ہونے کی بجائے سرمایہ دارانہ نظام کو تباہ و برباد کر کے نجات کی منزل کی جانب آگے بڑھ جائے۔
اسرائیل میں حکومت کے خلاف کئی ماہ سے جاری ملک گیر مظاہروں میں تیزی آ گئی ہے۔ یہ ہنگامے موجودہ حکومت کے ان اقدامات کی مخالفت میں جاری ہیں جن کے تحت عدالتی نظام کو حکومت کے ماتحت لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس متنازعہ خطے کی تمام اکائیوں میں بسنے والی تمام قومیتوں، زبانوں اور ثقافتوں کے حامل محنت کشوں کے مابین اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کی بنیادیں رکھنے کیلئے حکمت عملی اپناتے ہوئے قومی، لسانی اور ثقافتی شناخت اور آزادی کو محفوظ رکھتے ہوئے ایک فیڈریشن کے قیام کیلئے جدوجہد کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس جدوجہد کی فتح مندی کیلئے بھارت اور پاکستان کے محنت کشوں اور نوجوانوں کی حمایت حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ تاہم عبوری پروگرام کے ذریعے درست سمت میں جدوجہد کو آگے بڑھانے کا عمل ان نتائج کے حصول کو قریب سے قریب تر کرتا جائے گا۔
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی اور اسکے طلبہ ونگ کے احتجاجی جلسہ پر حملہ آور ہونے والے مبینہ عسکریت پسند ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔ تینوں ملزمان کو ہجیرہ کی مقامی عدالت نے 50 ہزار روپے فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت دے دی ہے۔
مظاہرین کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا تصادم بھی ہوا،فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا۔ ’الجزیرہ‘ کے مطابق بدھ کے روز ہجوم وسطی بیروت کی گلیوں میں لبنان کی سکیورٹی فورسز کے لوگوں والے جھنڈے اٹھائے جمع ہوئے۔ مظاہرے کی کال ریٹائرڈ فوجیوں اور ان کھاتہ داروں کی طرف سے دی گئی تھی، جنہیں لبنان کے مالیاتی بحران کے دوران مقامی بینکوں کی جانب سے غیر رسمی سرمائے کے کنٹرول کے نفاذ کے بعداپنی بچتوں تک محدود رسائی ہے۔ لبنان میں اس وقت جدید تاریخ کا بدترین معاشی بحران ہے۔