خبریں/تبصرے

کوٹ ادو: مزارعین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

لاہور(پ ر)پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز کوٹ ادو کے علاقے احسان پور سیڈ فارم کے مزارعین گندم کی کٹائی میں مصروف تھے کہ انتظامیہ تین مزارعین کو گرفتار کر کے لے گئی اور ان کی ٹریکٹر ٹرالیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

احسان پور سیڈ فارم کوٹ ادو کے مقامی مزارعین اپنی عورتوں و بچوں کے ہمراہ بر لب سڑک سراپا احتجاج بنے اور روڈ بلاک کر دی گئی، جس کے نتیجے میں مزارعین کو رہا کر دیا گیا ہے۔

مزراعین کی فصلوں پر اس لیے قبضہ کیا جا رہا ہے کہ ان کی زمینیں کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر نئے جاگیردار طبقہ کو لیز کر دی گئی ہیں۔ مزارعین 100 سال سے زیادہ عرصہ سے ان زمینوں کو آباد کیے ہوئے ہیں۔ آباد زمینوں کو نئے لوگوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مزارعین کو کورٹ کے سٹے آرڈر کے باوجود گرفتار کونے والے پولیس کے افراد کو فوری معطل کر کے انکوائری کی جائے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts