نقطہ نظر


او مائی گاڈ 2: مذہب کی آڑ میں ہندتوا کا پرچار

لگ بھگ دس سال قبل جاری ہونے والی فلم ’او مائی گاڈ‘ کافی پسند کی گئی تھی۔ عام فلموں سے ہٹ کر اِس فلم میں مذہب پر بات کی گئی۔ گو مذہبی عقیدے کی فلسفیانہ بنیاد کو تو جسٹیفائی کیا گیا تھا لیکن مذہب کا بیو پار کرنے والے مذہب کے ٹھیکیداروں تک تنقید محدود رکھی گئی تھی۔ یوں یہ فلم بہت ریڈیکل تو نہ تھی لیکن قا بلِ تعریف ضرور ٹہرائی۔

افغان مہاجرین کا انخلا کمائی کا نیا ذریعہ اور زینو فوبک مہم ہے: صبا گل خٹک

ڈاکٹر صبا گل خٹک کہتی ہیں:افغان پناہ گزینوں کے انخلاء سمیت دیگر مسائل پر عالمی سطح پر آواز اٹھائی جانی چاہیے۔ پاکستان میں جس طرح بے وقار کر کے انخلاء کیا جا رہا ہے، اس پر پاکستان کے اندر بھی آواز اٹھائی جانی چاہیے۔ زینوفوبک نفرت انگیز مہم افغان پناہ گزینوں کے خلاف چلائی جا رہی ہے،جس میں میڈیا بھی پیش پیش ہے۔ اچانک پاکستان کے تمام مسائل کا ذمہ دار افغان پناہ گزینوں کو قرار دیکر ان کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے۔ یو این ایچ سی آر، عالمی ادارے اور مغربی طاقتیں بھی افغان پناہ گزینوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہی نہیں بلکہ اس ساری صورتحال سے جان بوجھ کر نظریں چرا رہی ہیں۔

جوان: منی ہائسٹ کا چربہ، عوامی مسائل کا جھوٹا حل

بدعنوانی کی ذمہ داری افراد پر ڈال دی گئی ہے۔ فلم کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے یہ ریڈیکل ٹچ دینے کی کوشش کی گئی کہ فلم میں کسانوں کی خود کشیاں دکھا کر در اصل بی جے پی پر تنقید کی گئی ہے۔ ایسا کچھ نہیں۔ کسانوں کی خود کشیوں (اور اس کی ذمہ دار نئیو لبرل معیشیت)پر ایک زبردست فلم عامر خان کی پروڈکشن ’پیپلی لائیو‘ تھی۔ ’مترو کی بجلی کا من ڈولا‘بھی رئیل اسٹیٹ، نئیو لبرل معیشیت اور کسانوں کی تباہی پر ایک اچھی فلم تھی (اس فلم کی مزید اچھی بات یہ تھی کہ ہلکی پھلکی کامیڈی کی شکل میں بنائی گئی تھی)۔’جوان‘ اس طرح کی کسی کوشش میں پڑے بغیر،عمران خان اور کیجری وال کی طرح سیدھا سیدھا پیغام دے رہی ہے کہ اگر کچھ لوگ کرپشن نہ کریں تو کرپشن ختم ہو جائے گی۔ یا یہ کہ اگر کچھ ہیرو سامنے آ جائیں تو وہ کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کر دیں گے۔

جان جاناں: محبت ریاست سے زیادہ طاقتور

معروف مارکسی نظریہ دان اور فورتھ انٹرنیشنل کے رہنما، ارنسٹ مینڈل، کا ایک مشغلہ تھا جاسوسی ادب پڑھنا۔ ایک بار انہوں نے جاسوسی ادب بارے ایک تفصیلی مضمون لکھا جس میں جاسوسی ادب کا مارکسی جائزہ لیا گیا۔ یہ طویل مضمون ان کی آن لائن آرکائیو میں موجود ہے۔
اپنے مضمون میں انہوں نے ایک دلچسپ نتیجہ یہ اخذ کیا کہ جاسوسی ادب میں ابتدائی طور پر پرائیویٹ طور پر کام کرنے والے جاسوس کیس حل کرتے تھے۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب سرمایہ داری کا ابھار ہو رہا تھا۔ ایک بار جب سرمایہ دارانہ ریاستیں مستحکم طور پر قائم ہو گئیں تو مسٹر ی کیس کو حل کرنے کا کام جاسوسی ادب میں بھی زیادہ تر ریاست یعنی پولیس یا سی آئی ڈی طرح کے اداروں نے سنبھا ل لیا۔

خفیہ: ترقی پسند ہدایتکار کی رجعتی فلم

چارو مدد مانگنے کرشنا مہرہ کے پاس جاتی ہے مگر کرشنا مہرہ اس سے بات نہیں کرتی مگر بعد ازاں خود رابطہ کرنے کے لئے ایک غبارے بیچنے والے بچے سے مدد لیتی ہے جو دلی کی ایک مارکیٹ میں غبارے بیچتے ہوئے چارو کو اشارہ کر کے بتاتا ہے کہ سامنے گاڑی میں را کے اہل کار بیٹھے ہیں۔ دلی میں،انڈیا کے ایک عام شہری سے رابطے کے لئے، را کو یہ سب سیکریسی (secrecy)اور ڈرامے بازی کیوں چاہئے؟ کیا وہ ایک خفیہ کال کر کے کسی شہری کے ساتھ ملاقات طے نہیں کر سکتے؟ اب تو عام پولیس کے پاس بھی یہ سہولت ہے کہ وہ کال کریں تو کال ریسیو کرنے والے کی اسکرین پر کال کرنے والے کا نمبر نمودار نہیں ہوتا۔

فتح اسرائیل کے گلے پڑ جائے گی: ایک تاریخی، مارکسی تجزیہ

دوسری جانب عربوں کو چاہیے کہ وہ احمقوں کی سوشلزم اوراحمقوں کی سامراج مخالفت سے پرہیز کریں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اس کا شکار نہیں ہوں گے، اپنی شکست سے سبق سیکھتے ہوئے اور اس شکست سے جانبر ہوتے ہوئے وہ ایک حقیقی ترقی پسند، سوشلسٹ مشرق وسطیٰ کی بنیا د رکھیں گے۔

سویڈش لیفٹ قرآن جلانے کے خلاف ہے: ہوکن بلومکوست

بایاں بازو اس سلسلے کو روکنا چاہتا ہے۔ بعض اوقات بائیں بازو کے کارکنوں نے ڈائریکٹ ایکشن کے ذریعے قرآن جلانے کی کوشش کو روکنے کی کوشش کی۔ بائیں بازو کا موقف ہے کہ ملک میں ’نسلی گروہوں کے خلاف تعصب کا قانون‘ موجود ہے،اس سلسلے کو روکنے کے لئے اس قانون کواستعمال میں لایا جائے۔ سویڈن میں فاشزم کی علامت سواستیکا یا ہٹلر کی تصویر والا بیج لگانا منع ہے۔ اسے یہود دشمنی سمجھا جاتا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت سمیت بائیں بازو کا موقف یہ ہے کہ مندرجہ بالا قانون کے تحت یہ سلسلہ روکا جائے۔

سامراجی قرضوں میں اضافے کی 3 وجوہات: مقروض ممالک کاسترو کا راستہ اپنائیں

قرضے سے متعلقہ مسائل میں شدت کی وجہ بعض بیرونی جھٹکے ہیں۔ یہ جھٹکے شروع تو امیر ممالک میں ہوئے مگر ان کا اثر ترقی پزیر ممالک میں اس طرح ہوا کہ قرضوں کا بحران بڑھ گیا ہے۔ پہلا جھٹکا کرونا وبا کے مغرب پر اثرات سے لگا جس سے بعد ازاں ترقی پزیر ممالک کی آبادیاں بھی متاثر ہوئیں۔ پیرو، ایکواڈور اور برازیل جیسے ممالک میں کرونا وبا کے اثرات بالخصوص بہت شدید تھے۔ اس وبا کے شدید معاشی نتائج برآمد ہوئے۔ اس وبا سے نپٹنے کے لئے ریاستوں کو جو اقدامات اٹھانے پڑے ان کی وجہ سے بحران اور بھی شدید ہوا۔ اکثر یہ ہوا کہ بیرونی و اندرونی قرضے بڑھ گئے۔

اظہار رائے کی آزادی وہی ہے جو حکمران طبقے کو حاصل ہے

اظہار رائے ایک جمہوری حق ہے،جو تسلیم شدہ انسانی حقوق شمار ہوتا ہے،لیکن بدقسمتی یہ ہے آج بھی اس حق سے انسانوں کی اکثریت محروم ہے۔ملکی اور عالمی قوانین تو اظہار رائے کی آزادی دیتے ہیں،لیکن ان قوانین پر عمل درآمد کروانے والا طبقہ اظہار رائے کی اجازت نہیں دیتا۔وہی سوچ،وہی رائے قابل قبول سمجھی جاتے ہے،جو حکمران طبقہ میڈیا اور نصاب کے ذریعے بناتا ہے۔

بنگلہ دیش-پاکستان تعلقات میں انڈیا بڑی رکاوٹ ہے: شاہد العالم

”کسی سے کینہ نہیں، سب سے دوستی،بنگلہ دیش کے دستور کا ایک اہم اصول ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہتر تعلقات ممکن ہیں اگر اس کے ساتھ نسل کشی کی تاریخ کو بھی تسلیم کیاجائے، لیکن صرف یہ حقیقت ہی بہتر تعلقات کی واحدبنیاد نہیں ہونی چاہیے۔“