خبریں/تبصرے


قرضوں کے بوجھ سے سری لنکا دیوالیہ ہو گیا، فوج طلب

ڈالر یا غیر ملکی زرمبادلہ میں تیزی سے کمی نے سری لنکا کو اہم درآمدات کی ادائیگی کیلئے جدوجہد کرنے پر مجبور کر دیا ہے، گزشتہ دو سالوں کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 70 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس وقت یہ ذخائر 2.31 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن سے اپنے اثاثے دانستہ چھپائے: فیکٹ فوکس

کرپشن ختم کرنے اور ٹیکس کے شفاف نظام کے دعوؤں پر اقتدار میں آنے والے وزیر اعظم عمران خان کی آف شور کمپنی سے متعلق کیس میں دیئے گئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے میں اکاؤنٹس کے دیگر مقاصد کیلئے استعمال ہونے سے متعلق کھاتوں کا تفصیلی معائنہ نہ کئے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

یوکرین پر روسی جارحیت: 902 شہری ہلاکتیں ہو چکیں

تاہم ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی بہت زیادہ بتائی جا رہی ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے پاس ملک میں مانیٹرنگ کی بڑی ٹیم ہونے کے باوجود ابھی تک یہ ٹیمیں ماریوپول سمیت کئی بری طرح سے متاثرہ شہروں سے ہلاکتوں کی رپورٹیں وصول یا تصدیق کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

زمین کے تنازعے پر علی وزیر سے فوج کا ذاتی جھگڑا ہے: جنرل باجوہ

صحافی اسد علی طور نے اپنے ’ولاگ‘ میں یہ دعویٰ کیا کہ آرمی چیف نے علی وزیر سے متعلق سوال کے جواب میں یہ اعتراف کیا کہ علی وزیر کے گھر کے بہت سے لوگ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی زمین کی خریداری کی وجہ سے اس گرفتاری کو علی وزیر اور فوج کا ذاتی جھگڑا قرار دیا۔

کیا مودی ’گجرات فائلز‘ کی اجازت دینگے؟ ونود کاپری

’گجرات فائلز کے نام سے میں فن کی بنیاد پر حقائق پر مبنی فلم بنانے کیلئے تیار ہوں اور اس میں آپ کے کردار کا بھی تفصیل سے ذکر کیا جائے گا۔ کیا آپ آج ملک کے سامنے مجھے یقین دلائیں گے کہ نریندر مودی جی فلم کی ریلیز کو نہیں روکیں گے؟‘