Day: فروری 19، 2022


طلبہ یونین کی بحالی کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دسویں روز میں داخل

احتجاجی دھرنا میں شریک طلبہ کے مطالبات میں یونینوں کی بحالی، داخلہ کے وقت سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کے حلف نامہ کی شرط کا خاتمہ، طلبہ کارڈ پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں 50 فیصد رعایت اور خواتین طالبات کی مساوی رکنیت کے ساتھ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کے قیام کے مطالبات بھی شامل ہیں۔

گلگت بلتستان عبوری صوبہ پیکیج نامنظور: آن لائن پٹیشن دائر

پاکستانی آئین کے آرٹیکل 257 میں ترمیم کی جائے، تاکہ گلگت بلتستان کو وہی حیثیت دی جائے جو ’آزاد جموں و کشمیر‘ (پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر) کے شہریوں کو حاصل ہے۔ اس سے کم کچھ بھی نہ صرف ’بھارتی مقبوضہ کشمیر‘ (بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر) پر پاکستان کے سرکاری موقف سے متصادم ہے بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی غداری ہے۔