یہ موازنہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ جب افغانستان کے سکولوں، ہسپتالوں، جنازوں، ٹیلی ویژن چینلوں، خاتون صحافیوں پر حملے ہو رہے تھے تو پاکستان میں کوئی پاکستانی یہ پلے کارڈ لے کر نہیں نکلا: آئی ایم اے پاکستانی، آئی ایم سوری، آئی ایم سوری کے ہم نے کوئٹہ شوریٰ اور حقانی نیٹ ورک کو گھر داماد بنا کر رکھا ہوا ہے اور جب بھی خود کش دھماکے کی خبر کابل سے آتی ہے تو پاکستانی نیوز چینل فتح کے شادیانے بجاتے ہیں۔
Day: فروری 28، 2022
احمقوں والی سامراج مخالفت پر ایک ’سوشلسٹ انقلابی‘ کو کھلا خط
اگلی بار اسکرین پر یوکرین کے شہریوں، بچوں، بوڑھوں، نوجوان مرد و خواتین کو خون میں لت پت، بے گھر اور ہجرت کرتا دیکھیں تو کیمپ ازم کی عینک اتار کر دیکھئے گا، شائد نظریاتی افاقہ ہو۔ آپ نے جو سیاسی پوزیشن لی ہے اس نے تو آپ سے آپ کی انسانیت تک چھین لی ہے۔ اگر کسی سوشلسٹ سے اس کی انسانیت ہی چھن جائے تو پھر اس میں اور ایک فاشسٹ میں کیا فرق؟
لال خان کی دوسری برسی: لاہور پریس کلب میں تقریب کا انعقاد
تقریب کے شرکا نے متفقہ طور پرممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کے حق میں قرار داد پیش کی۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے ترقی پسند طلبہ کے طلبہ یونین بحالی دھرنے سے اظہاریکجہتی کی گئی اور ملک بھر میں طلبہ یونین بحالی کے حق میں قرار داد پیش کی گئی۔
لاہور: طلبہ یونین کی بحالی کیلئے احتجاجی دھرنا 18 ویں روز میں داخل
احتجاجی دھرنا میں شریک طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ تنظیموں کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں، ترقی پسند سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی تنظیموں، وکلا اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے طلبہ کے کیمپ کا دورہ کیا ہے۔