صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں ایک ایگزکٹیو حکم کے ذریعے افغان سنٹرل بنک کے 3.5 بلین ڈالر فراہم کرنے کی راہ ہموار کی ہے جو امریکہ کے فیڈرل رزرو میں منجمد تھے۔ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ رقم کب تک فراہم کی جا سکے گی اور کن مقاصد کے لئے استعمال کی جا سکے گی۔ افغانستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ فاقے کی حد تک پہنچ رہے ہیں اور طالبان کے پاس انتظار کا مزید وقت نہیں ہے۔
Day: فروری 21، 2022
حکومت پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان کے مزید 46 قیدیوں کو رہا کر دیا
داؤد خٹک کے مطابق قبائلی جرگہ کے اراکین پشاور میں اعلیٰ سکیورٹی آفیشل سے ملاقات میں مذاکرات اور آگے کے راستے سے آگاہ کرینگے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ جنگ بندی کارڈ پرٹی ٹی پی چند بڑے افراد کو رہا کروانے میں کامیاب ہو جائیگی۔
ایچ آر سی پی کا ملک میں حالیہ جبری گمشدگیوں کی لہر پر اظہار تشویش
بلوچستان یونیورسٹی کے دو طالبعلموں کو گزشتہ سال نومبر میں مبینہ طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا، تاہم یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاجی دھرنے کے دوران انہیں بازیاب کروائے جانے کی مبہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ نہیں ہو سکا۔
لال خان تم نہیں رہے پر یہ لڑائی تو ہے!
کامریڈ لال خان کے فکری اور عملی کام کو کسی ایک مضمون میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ کامریڈ لال خان ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی تعمیر کی گئی سرخ انقلابیوں پر مشتمل فوج موجود ہے، جو اگر درست نظریات اور حکمت عملی پر کاربند رہی تو آنے والے وقت میں شروع ہونے والی طبقاتی جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔ لال خان ہم میں نہیں ہیں لیکن جب تک طبقات موجود ہیں، امیر اور غریب کی تفریق موجود ہے، یہ لڑائی تو ہے۔ ان کی زندگی کا پیغام ہے کہ طبقاتی جنگ کی تیاری کو تیز کرو، انقلابی نظریات کو محنت کشوں اور نوجوانوں کی وسیع تر پرتوں تک پہنچاؤ، ایک فیصد طبقے کی حاکمیت کا خاتمہ کر کے محنت کشوں کوسرمائے کی ان زنجیروں سے آزاد کرو۔
خواتین کا سر ڈھانپنا یا حجاب پہننا ضروری نہیں: سعودی ولی عہد
”ہمارے ملاں حضرات سعودیوں کو اخلاقی اور روحانی قبلہ سمجھتے ہیں۔ سعودی بادشاہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ خواتین اور مردوں کو صرف مہذب لباس پہننے کی ضرورت ہے، حجاب اور عبایہ کی ضرورت نہیں ہے۔ مولاناؤں کو عورت مارچ پر اعتراض ہے، برائے مہربانی توجہ فرمائیں۔“