بطور سوشلسٹ ہم سامراجی جنگوں کے خلاف ہیں۔ ہم ملکوں کے مابین قومی و لسانی یا دھرم وادی بنیادوں پر جنگیں شروع کرنے کے خلاف ہیں۔ ہم طبقاتی جنگ کے علاوہ ہر جنگ کے خلاف ہیں کیونکہ طبقاتی جنگ کی کامیابی ہی جنگوں کو ختم کرنے کی بنیاد فراہم کرے گی۔ سوشلزم عالمی امن کی بات کرتا ہے اور ایک سوشلسٹ ورلڈ آرڈر ہی پائیدار عالمی امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔ قارئین کو یاد ہو گا کہ نوے کی دہائی میں (جسے عموماً یونی پولر مومنٹ کہا جاتا ہے) ایک مرتبہ پھر کارل کاٹسکی کی الٹرا امپیریلزم یا سوپر امپیریلزم کی تھیوری کا بہت چرچا ہوا تھا اور کہا گیا تھا کہ لینن غلط تھا۔ لینن وادی نقاد اس وقت بھی کہہ رہے تھے کہ سرمایہ داری کا ’اصل ‘مقابلہ ہے۔ مقابلہ اس کے خمیر میں ہے۔
Day: فروری 24، 2022
یوکرین کا بحران نئے مرحلے میں داخل: طارق علی
ڈومباس میں روسی فوجی دستوں کی موجودگی جبکہ یوکرین پر روس کے بحری و فضائی حملوں کے بعد یوکرین کا بحران ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
گلگت بلتستان: عبوری صوبہ بنانے سے سہولت کار فائدہ اٹھائیں گے، عوام نہیں
گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے زیادہ ’ڈی پولیٹی سائزڈ‘ علاقہ ہے۔ سیاست پر پابندیوں کی وجہ سے این جی اوز نے سیاسی جماعتوں کی جگہ لے لی۔ این جی اوز کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ وہ معاشرے کو غیر سیاسی کریں۔
اے شریف انسانو
جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں