Day: فروری 8، 2022

[molongui_author_box]

ہندو طالبان زبردستی حجاب اتروانا چاہتے ہیں

انہی صفحات پر بارہا کہا جا چکا ہے کہ بی جے پی ہو یا طالبان، مغرب کے ٹرمپ نما فسطائی ہوں یا روس اور لاطینی امریکہ کے انتہا پسند قوم پرست، یہ بظاہر ایک دوسرے کے مخالف ہیں مگر ایک دوسرے کی سیاست کو آگے بڑھاتے ہیں۔ بی جے پی کی مقبولیت کا پاکستان میں فائدہ جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اور طالبان کو ہوتا ہے۔ پاکستان میں بی جے پی کا فائدہ بنیاد پرستوں اور ان کے ابا جی کو ہوتا ہے۔

ایرانی فلم ’قہرمان‘ کا ہیرو عام آدمی، ولن سوشل میڈیا

فلم کا مرکزی کردار رحیم (عامر جدیدی) نے نبھایا ہے جو قرضہ واپس نہ کر پانے پر قید کاٹ رہا ہے اور فلم کے آغاز میں ہی دو دن کی ضمانت پر جیل سے باہر آتا ہے۔ رحیم طلاق یافتہ ہے اور ایک 12-11 سالہ بیٹے کا باپ۔ بیٹا اس کی عدم موجودگی میں اس کی بہن کے پاس رہتا ہے۔ رحیم کی ایک دوست خرشندہ (سحر گلدوست) جس کے ساتھ وہ شادی کرنا چاہتا ہے ایک بے باک عورت ہے جو اس کی مدد کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

آیت اللہ بمقابلہ آیت اللہ بمقابلہ عوام

”رفسنجانی اور اسلامی جمہوریہ کے دیگر سینئر اراکین جنہوں نے خامنہ ای کو پیڈسٹل پر کھڑا کیا، وہ تقریباً سبھی مر چکے ہیں یاکھڈے لائن لگائے جا چکے ہیں، خامنہ ای کے خلاف ردعمل اب صرف سڑکوں سے آسکتا ہے، ایرانی عوام کی طرف سے جو ملک کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں کی حقیقتوں سے بہت مایوس ہیں۔“