خبریں/تبصرے

چین نے حملہ کیا تو تائیوان کا بھرپور دفاع کرینگے: بائیڈن

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکی صدر جو بائیڈن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو اس کا دفاع کرینگے۔ یہ بات انہوں نے ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ واضح وجوہات کی بنا پر یوکرین تنازعے میں فوجی طور پر شامل نہیں ہونا چاہتے تھے۔ کیا آپ تائیوان کے دفاع کیلئے عسکری طور پر شامل ہونے کیلئے تیار ہیں؟ جس کے جواب میں صدر جو بائیڈن نے اثبات میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ وہ عہد ہے جو ہم نے کیا ہے۔ ہم ون چائنا پالیسی سے متفق ہیں۔ ہم نے اس پر دستخط کئے ہیں اور وہاں سے کئے گئے تمام معاہدوں میں شامل ہیں، لیکن یہ خیال کہ اسے طاقت کے ذریعے سے لیا جا سکتا ہے، مناسب نہیں ہے۔ یہ پورے خطے کو منتشر کر دے گا اور یوکرین میں ہونے والی کارروائی کی طرح ایک اور کارروائی ہو گی۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts