فاروق سلہریا
مراکش کی کوراٹر فائنل میں تاریخی فتح پر لوگ دنیا بھر میں مسرور ہیں۔ یہ خوشی اس امید افزا بات کا بھی اظہار ہے کہ عام انسان عمومی طور پر کمزور کا ساتھ دینا چاہتے ہیں۔ سوشلزم اسی جذبے کا نام ہے۔
ادہر، عمران خان نے بھی مراکش کی جیت پر تبصرہ کیا۔ حسب معمول انہوں نے اس خوشی کی خبر کو بھی اسلامی ٹچ دیتے ہوئے مندرجہ ذیل ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے ثابت کیا کہ فٹ بال کو بھی ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا:
معلوم نہیں ان کے دوست سلطان رجب طیب اردگان نے انہیں فون کیا یا نہیں البتہ امید ہے قوم یوتھ کا کوئی فرد انہیں یاد دلا دے گاکہ ترکی فٹ بال ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 2002ء میں کھیل چکا ہے۔ گو ترکی فائنل میں نہیں پہنچا تھا مگر کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔
Farooq Sulehria
فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔