خبریں/تبصرے

جتنا میں ازبکستان کو جانتا ہوں، اتنا ازبک بھی نہیں جانتے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان میں کہا کہ ”میں ازبکستان کی تاریخ کو اتنا جانتا ہوں جتنا ازبک عوام بھی نہیں جانتے۔“

وہ جمعرات کے روز تاشقند میں بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت قومی احتساب بیورو کے قانون میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فروغ کیلئے غیر ضروری قواعد و ضوابط کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران انہو ں نے کہا کہ وہ تاریخ کے طالبعلم ہیں۔ بخارا اور سمرقند کی تاریخ میں انہیں کافی دلچسپی ہے اور وہ ازبکستان کی تاریخ کے بارے میں اتنا جانتے ہیں جتنا کوئی ازبک بھی نہیں جانتا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو بھی جڑا ہوا قرار دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی تاریخ اور جغرافیے سے متعلق غلط معلومات پرمبنی متعدد بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts