خبریں/تبصرے

لاہور: تین روزہ ایشیا یورپ پیپلز فورم کا آغاز

لاہور (جدوجہد رپورٹ) گذشتہ روز لاہور میں تین روزہ ایشیا یورپ پیپلز فورم (اے ای پی ایف)کا اغٓاز ہو گیا ہے جس میں ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک سے بیس مندوبین بھی شریک ہوئے ہیں۔ اس کانفرنس کا انعقاد پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور کرافٹر فاؤنڈیشن نے اے ای پی ایف کے تعاون سے کیا ہے۔ اے ای پی ایف ایشیا یورپ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ (ASEM)کا ایک متبادل فورم ہے جس میں عوامی تحریکوں کے کارکن جمع ہوتے ہیں۔

مختلف ٹریڈ یونینز، کسان تنظیموں اور این جی اوزکے علاوہ طلبہ تحریک سے تعلق رکھنے والے تیس پاکستانی مندوبین بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔

غیر ملکی مندوبین کا تعلق انڈونیشیا، فلپائین، نیپال، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملیشیا، نیدرلینڈز، ناروے، بلجئیم، جرمنی، سویڈن، بوسنیا اور برطانیہ سے ہے۔

کانفرنس کے پہلے دن کا آغاز ”منصفانہ تبدیلی“ کے موضوع سے ہوا۔ کانفرنس کے مندوبین میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کا اثر ماحولیات پر ہو رہا ہے اور ترقی کی قیمت ماحولیات کی صورت میں نہیں ادا کی جا سکتی۔

کانفرنس کا ایک سیشن چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انی شیٹو (Belt and Road Initiative)پر تھا جبکہ ایک اور سیشن میں ماحول دوست کاشت کاری پر بحث کی گئی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts