خبریں/تبصرے

لاہور میں پی ایس ایل: تاجروں کو 23 ارب کا نقصان ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایل سی سی آئی) کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کی وجہ سے لاہور میں تاجروں کو 23 ارب کا نقصان ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے نہ صرف قذافی اسٹیڈیم بلکہ بعض دیگر مارکیٹوں کو بھی بند کیا جائے گا جس کی وجہ سے تاجروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ دعویٰ ایل سی سی آئی کے رہنماؤں بشیر بخش اور سہیل لاشاری نے منگل کے روزایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے کیا۔ اس پریس کانفرنس کو مین سٹریم میڈیا میں زیادہ اہمیت نہیں دی گئی۔ ان تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کے خلاف نہیں کیونکہ اس سے ملک کا عالمی تاثر بہتر ہو گا مگر وہ حکومت سے چاہتے ہیں کہ تاجروں کا نقصان نہ ہو۔ انہوں نے تجویز دی کہ کھلاڑیوں کے لئے ایک ہوٹل قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ ہی بنا دیا جائے اور وہ ایسا ہوٹل بنا کر دے سکتے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts