دیکھئے مدیر ’جدوجہد‘فاروق سلہریاکا تجزیہ و تبصرہ بعنوان:’یہ سڑک آپ کے ابا جی کی نہیں‘
Day: جنوری 7، 2025
وفاقی حکومت کے قرضے 70 ہزار 366 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ جولائی سے نومبر2024کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار452ارب روپے، جبکہ نومبر کے ایک مہینے میں ایک ہزار252ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ہندوستان میں کمیونسٹ تحریک کی ایک صدی: کامیابیاں، اسباق اور چیلنجز
ہندوستان میں کمیونسٹ تحریک اب ایک صدی پرانی ہوچکی ہے۔ اگرچہ کمیونسٹ پارٹی کے حقیقی یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف آراء ہیں، تاہم سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم ایل) 26دسمبر1925کو بطور پارٹی سی پی آئی کے یوم تاسیس کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ تمام حوالوں سے بھی ہم 1920کی دہائی کے اوائل کو اس دور کے طور پر شناخت کر سکتے ہیں، جب ہندوستان میں کمیونسٹ نظریات کے گرد سرگرمیاں شروع ہو گئی تھیں۔ اس لیے یہ تحریک واضح طور پر ہندوستان میں ایک صدی پرانی ہے۔
بھارت: مالی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے پر 33 سالہ صحافی قتل
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک 33سالہ صحافی مکیش چندراکر کو سڑک کے تعمیراتی منصوبے میں مبینہ طو رپر کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے پر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کی لاش ریاست کے بیجا پور شہر میں 3جنوری کو ایک سیپٹک ٹینک میں پائی گئی۔
ہنزہ: لوڈ شیڈنگ کے خلاف 6 روز سے دھرنا جاری، پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا 6روز سے جاری ہے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دھرنا کمیٹی نے خواتین اور بچوں کو بھی دھرنے میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔