اس جلسے میں شرکت کر کے سیاست کی باگ ڈور سنبھالیں اور اپنی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مساوی، صاف ستھرا اور خوشحال شہر بنانے کے لیے حقوقِ خلق موومنٹ کا ساتھ دیں۔
خبریں/تبصرے
بھارت: 5 ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان، بی جے پی کی 4 میں فتح
بھارت کے محنت کشوں کو سیکولر اور ہندو قوم پرست سیاست کی پولرائزیشن میں تقسیم کرتے ہوئے نیو لبرل پالیسیوں کے اطلاق کے ذریعے حکمران طبقات کی لوٹ مار کا یہ سلسلہ صرف بی جے پی کو شکست دینے سے نہیں بلکہ انقلاب کے ذریعے سرمایہ دارانہ نظام کی بساط کو لپیٹتے ہوئے ایک سوشلسٹ ہندوستان کی تعمیر سے ہی روکا جا سکتا ہے۔
ممتاز عالمی مارکسسٹ دانشور اعجاز احمد (1941-2022ء) وفات پا گئے
1970ء کی دہائی میں امریکہ چلے گئے۔ 1985ء میں وہ بھارت چلے گئے اور بائیں بازو کی مختلف تحریکوں سے وابستہ رہے۔ انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پڑھایا بھی۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے قریب سمجھے جاتے تھے۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے اشاعت گھر، لیفٹ ورڈ بُکس، کے بانیوں میں سے تھے۔
آپس میں لڑ پڑے
چوہدری شجاعت حسین نے شدید بیماری کی حالت میں سالک حسین چوہدری اور طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جا کر ان سے ملاقات کی اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔
ڈاکٹر مہدی حسن کی یاد میں تعزیتی ویبینار 11 مارچ کو ہو گا
یہ ویبینار ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا۔ ویبینار میں اندرون و بیرون ملک سے معروف شخصیات ڈاکٹر مہدی حسن کی خدمات کو خراج پیش کریں گی۔
یوکرائن: درجنوں بچے ہلاک، 22 لاکھ پناہ گزین
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ڈاکٹر اولیگزنڈر دکھنووسکی نے یہ بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز 4 ایسے بچوں کا آپریشن کیا جنہیں گولیاں لگی تھیں۔ ایک چھوٹی بچی فوت ہو گئی اور ایک ایسا بچہ بھی زیر علاج ہے جو عمارت پر میزائل لگنے کی وجہ سے ملبے تلے تب گیا تھا۔
یوکرین کی صورتحال پر ’فورتھ انٹرنیشنل‘ کے ایگزیکٹو بیورو کا خصوصی بیان
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر حملہ ایک عظیم روسی شاؤنسٹ اور سامراجی پالیسی کی پیروی کرتا ہے۔ یوکرین پر حملے کا مقصد واضح طو رپر ایک کٹھ پتلی حکومت مسلط کرنا ہے، جو کریملن اور ولادیمیر پیوٹن کے تابع ہو۔
فلپائن انتخابات: آمریت کے پروردہ سرمایہ داروں کے مقابلے میں سوشلسٹ مزدور رہنما
انکا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ ملک چلاتے ہیں وہ اشرافیہ کے طبقے سے آتے ہیں۔ ارب پتی کارپوریشنیں انہیں مالی اعانت فراہم کرتی ہیں۔ ہم اس دولت پسندی کے خلاف محنت کش عوام کی نجات کیلئے اس جدوجہد میں عوامی طاقت کی بنیاد پر ہی تکیہ کریں گے۔
محنت کش خواتین کا عالمی دن: ملک بھر میں ’عورت مارچ‘، سیمینار، جلسے اور ریلیاں
اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان میں ’عورت مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ہزاروں خواتین، مردوں اور ٹرانس جینڈر شہریوں نے ان مارچوں میں شرکت کی۔ ملک کے دیگر چھوٹے اور بڑے شہروں میں ریلیاں، جلسے اورسیمینار منعقد کئے گئے اورصنفی تفریق کے خاتمے، سماجی انصاف اور معاشی مساوات کے مطالبات کے علاوہ خواتین کو درپیش دیگر مختلف نوعیت کے مسائل کو حل کرنے کے مطالبات کئے گئے۔
اسلام آباد میں ’بلیک ہول‘ کا افتتاح
جو سفر ایک کائنات سے دوسری کائنات میں جانے کے لئے لاکھوں کروڑوں سالوں میں طے ہوتا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی بلیک ہول میں پہنچ جائے تو وہی سفر چند لمحوں میں طے ہو جائے گا۔