غریب عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارنے کے باوجود بجلی بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس خطے میں بجلی جب 2.59 روپے میں خریدی جاتی ہے تو پھر صارفین کیلئے نرخ 5 روپے یونٹ سے کم مقرر کئے جائیں اور اس خطے کو لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ فراہم کیا جائے۔
خبریں/تبصرے
فیس بک: اسقاط حمل کی گولیوں پر پابندی، بندوق بیچنے کی اجازت
”ٹیسٹ کے طور پر ایک رپورٹر نے فیس بک پر پوسٹ کیا: ’اگر آپ مجھے اپنا پتہ بھیجیں تو میں آپ کو اسقاط حمل کی گولیاں بھیج دوں گا۔‘ پوسٹ کو ایک منٹ میں ہٹا دیا گیا۔ جب رپورٹر نے وہی پوسٹ دوبارہ کی لیکن ’اسقاط حمل کی گولیاں‘ کے فقرے کو ’بندوق کی گولیاں‘ میں تبدیل کر دیا، تو پوسٹ کو چھوڑ دیا گیا۔“
یونیورسٹی کالج لندن سالانہ 10 ارب پاؤنڈ کا فائدہ برطانوی معیشت کو پہنچاتا ہے
’گارڈین‘ میں شائع ہونے والی یو سی ایل کی طرف سے کمیشن کی گئی ایک آزاد رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی اپنے 1.67 ارب پاؤنڈ کے بجٹ سے سالانہ 10 ارب کے قریب اقتصادی سرگرمیاں پیدا کرتی ہے۔
آسڑیلیا: مذہب ترک کرنیوالوں میں اضافہ، عیسائیت اقلیت میں بدل گئی
موجودہ رجحانات کی بنیاد پر 2026ء کی مردم شماری کے وقت تک مذہب کو نہ ماننے والے افراد کی تعداد عیسائیوں سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
علی وزیر کا معاملہ: ’سپیکر کی کرسی پر بیٹھنے والوں میں اخلاقی جرأت نہیں‘
ان کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی 28 جون کو ہونا تھی، جو بوجوہ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔ یوں علی وزیر کو گرفتار ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت کے باوجود وہ ابھی تک کراچی جیل میں ہیں۔
پاکستان میں تعلیم کی حالت: اسلام آباد کا ایک سکول
’یہ ایک کمیونٹی سکول کے صدر دروازے کی تصویر ہے جو اسلام آباد کے مرکز میں ہے۔ ان سکولوں کیلئے وفاقی بجٹ میں کوئی فنڈز نہیں رکھے گئے ہیں۔‘
شام کی لڑائی میں 3 لاکھ سے زائد شہری مارے گئے: اقوام متحدہ
رپورٹ کے مطابق 3 لاکھ 6 ہزار 887 کے تخمینہ کا مطلب ہے کہ اوسطاً ہر روز گزشتہ 10 سالوں میں 83 شہری تنازعات کی وجہ سے پرتشدد موت کا شکار ہوئے۔
وزیر اعظم عمران خان کی میڈیا مہم: آخری مہینوں میں 2 ارب کے اخراجات
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تشہیر کا کام سونپا گیا، انہوں نے رقم کی تقسیم کیلئے ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی فہرست تیار کی۔ بجٹ دستاویزات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ رقم ’حکومتی اقدامات، پروگرام اور منصوبوں پر جامع میڈیا مہم کے آغاز‘ کیلئے منظور کی گئی تھی۔
’تیسری دنیا کے قرضوں کو منسوخ کیا جائے‘
اے پی ایم ڈی ڈی کی کوآرڈینیٹر لیڈی ناپیل نے کہا کہ ہماری حکومتیں لوگوں کی ضروریات کے مقابلے میں قرضوں کی کی ادائیگیوں پر زیادہ خرچ کرتی ہیں اور اب بھی قرض لینے کی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ جی سیون ممالک قرضوں کی مالی معاونت اور قرضوں کی تخلیق کے حل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
قطر: فٹ بال ورلڈ کپ میں تین خواتین ریفری بھی ہوں گی
”ہر میچ آفیشل کی اگلے مہینوں میں احتیاط سے نگرانی کی جائیگی، جس میں ورلڈ کپ سے کچھ دیر قبل تکنیکی، جسمانی اور طبی پہلوؤں پر حتمی جائزہ لیا جائے گا۔“