خبریں/تبصرے


چے کے قاتل کی موت اور’سوشلسٹ بدلہ‘

ے کسی دیو ہیکل، انتہائی طاقتور اور بہت بڑے انسان کی شکل میں دکھائی دے رہا تھا۔ اس کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔ جب اس نے مجھے گھورا تو مجھے چکر سا آ گیا۔ مجھے لگا چے ابھی مجھ سے بندوق چھین لے گا اور مجھے غیر مسلح کر دے گا۔

فورتھ انٹرنیشنل اور فرانس کے معروف مارکس وادی رہنما ایلن کریوین وفات پا گئے

1968ء میں جب فرانس میں طالب علموں اور مزدوروں کی تاریخی ہڑتالیں ہوئیں اور ایک انقلابی صورت حال ابھری تو وہ ملک گیر سطح پر ایک طالب علم رہنما بن کر ابھرے۔ انہوں نے بعد ازاں باقی ساتھیوں کے ساتھ مل کر انقلابی کمیونسٹ لیگ (ایل سی آر) کی بنیاد رکھی۔ بعد ازاں یہ جماعت این پی اے میں ضم کر دی گئی۔

بھارت: 5 ریاستوں کے انتخابی نتائج کا اعلان، بی جے پی کی 4 میں فتح

بھارت کے محنت کشوں کو سیکولر اور ہندو قوم پرست سیاست کی پولرائزیشن میں تقسیم کرتے ہوئے نیو لبرل پالیسیوں کے اطلاق کے ذریعے حکمران طبقات کی لوٹ مار کا یہ سلسلہ صرف بی جے پی کو شکست دینے سے نہیں بلکہ انقلاب کے ذریعے سرمایہ دارانہ نظام کی بساط کو لپیٹتے ہوئے ایک سوشلسٹ ہندوستان کی تعمیر سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

ممتاز عالمی مارکسسٹ دانشور اعجاز احمد (1941-2022ء) وفات پا گئے

1970ء کی دہائی میں امریکہ چلے گئے۔ 1985ء میں وہ بھارت چلے گئے اور بائیں بازو کی مختلف تحریکوں سے وابستہ رہے۔ انہوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں پڑھایا بھی۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے قریب سمجھے جاتے تھے۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے اشاعت گھر، لیفٹ ورڈ بُکس، کے بانیوں میں سے تھے۔

آپس میں لڑ پڑے

چوہدری شجاعت حسین نے شدید بیماری کی حالت میں سالک حسین چوہدری اور طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جا کر ان سے ملاقات کی اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

یوکرائن: درجنوں بچے ہلاک، 22 لاکھ پناہ گزین

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ڈاکٹر اولیگزنڈر دکھنووسکی نے یہ بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز 4 ایسے بچوں کا آپریشن کیا جنہیں گولیاں لگی تھیں۔ ایک چھوٹی بچی فوت ہو گئی اور ایک ایسا بچہ بھی زیر علاج ہے جو عمارت پر میزائل لگنے کی وجہ سے ملبے تلے تب گیا تھا۔

یوکرین کی صورتحال پر ’فورتھ انٹرنیشنل‘ کے ایگزیکٹو بیورو کا خصوصی بیان

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر حملہ ایک عظیم روسی شاؤنسٹ اور سامراجی پالیسی کی پیروی کرتا ہے۔ یوکرین پر حملے کا مقصد واضح طو رپر ایک کٹھ پتلی حکومت مسلط کرنا ہے، جو کریملن اور ولادیمیر پیوٹن کے تابع ہو۔