خبریں/تبصرے


پٹرول بم: اشیائے خوردونوش 20 فیصد مہنگی ہو جائیں گی

پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔ کم اور متوسط آمدنی والی معاشرے کی پرتوں پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

’عورت مارچ‘ پر حملے ابھی سے شروع

’عورت مارچ، حیا مارچ اور خواتین مارچ یا کسی بھی دوسرے عنوان سے ریلیاں اور پروگرام منعقد کرنے والوں کو خواتین کے حقیقی مسائل، جیسے عورت کی میراث کا حق، گھریلو تشدد، ہراسگی، وسائل کی عدم دستیابی، عورتوں کی تعلیم، جبری نکاح، جنسی استحصال پر روشنی ڈالنے کی ترغیب دینی چاہیے۔‘

فیض کلچرل فاؤنڈیشن برطانیہ کے انتخابات: ڈاکٹر عمر دراز صدر، پلوشہ بنگش جزل سیکریٹری منتخب

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امسال اکتوبر میں لندن فیض امن میلہ انتہائی دھوم دھام سے منعقد کیا جائے گا جس میں برطانیہ، یورپ، پاکستان اور ہندوستان سے معروف، ادبی اور سیاسی شخصیات اور فنکاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

مظفر آباد: پولیس کا جامعہ کشمیر پر دھاوا، درجن سے زائد طلبہ گرفتار

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی صدر راشد شیخ نے ’جدوجہد‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلموں پر اس طرح کا بہیمانہ پولیس تشدد ریاستی دہشت گردی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ حکمران اور ریاست ہر طرح کے احتجاج اور جمہوری آوازوں کو دبانے کے اصول پر کاربند نظر آ رہے ہیں۔

مسکان بمقابلہ عروسہ: حجاب نہ لینے پر سرینگر کی ریکارڈ ہولڈر طالبہ کو قتل کی دھمکی

عروسہ پرویز سرینگر کے الٰہی باغ علاقے کی رہائشی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے انہیں بورڈ امتحانات میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہیں اور ان کے والدین کو برا بھلا کہا گیا اور ان کا سر قلم کرنے تک کی دھمکیاں دی گئیں۔

قاضی احمد میں 5 شہید ہاریوں کے لئے جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں: فاروق طارق

انکا کہنا تھا کہ گاؤں والے یہاں برسوں سے آباد ہیں۔ زمینیں ہاریوں کی ہیں جن کے یہاں گاؤں ہیں۔ زرداری خاندان جعلی دستاویزات کی بنیاد پر حکومتی حمایت سے ان کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے، ان کی فصل کاٹ رہا ہے۔ یہ کبھی نہیں ہو گا۔

بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی، ماورائے عدالت قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

”بلوچ طلبہ کیلئے کتنی افسوس ناک بات ہے کہ وہ سیکڑوں کی تعداد میں اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور بلوچ طالبعلم کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کیا۔ قائداعظم یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسروں کی قیادت میں ایک بہت منظم مارچ تھا اور بلوچ عوام کے دکھ کو سامنے لانے والی سلجھی ہوئی تقاریر ہوئی۔ تاہم ملک کے بڑے اخبارات میں ایک لفظ بھی اس متعلق نہ لکھا جانا ناراض بلوچ طلبہ کیلئے پیغام ہے۔ انہیں بیگانہ کرنے کا ایک اور اقدام ہے۔ سماج، بالخصوص میڈیا بلوچ عوام پر ہونے والے مظالم کا شریک بنتا جا رہا ہے۔“