خبریں/تبصرے


رقم مشکل وقت کیلئے محفوظ کی، مشکل وقت آیا تو رقم ملنا ہی ناممکن ہو گیا!

محمد رشید (فرضی نام) نے اپنا نام بتانے سے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی یہاں میڈیا والے آئے تھے تو ہمیں کہا گیا تھا کہ میڈیا پر شور کرنے سے آپ کی رقم ضائع ہو سکتی ہے۔ اس لئے ہم بہت مجبور ہیں، اپنی ساری زندگی کی جمع پونجی سے محروم نہیں ہو سکتے۔

مراد سعید کی لاجواب کارکردگی: محکمہ ڈاک 40 ارب بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر

واجبات میں ملتان الیکٹرک کے 8.2 ارب روپے، لاہور الیکٹرک کے 5.14 ارب روپے، پشاور الیکٹرک کے 4.9 ارب روپے، کے الیکٹرک کے 4.1 ارب روپے، گوجرانوالہ الیکٹرک کے 4 ارب روپے، فیصل آباد الیکٹرک کے 3 ارب روپے، حیدرآباد الیکٹرک کے 2.4 ارب روپے، اسلام آباد الیکٹرک کے 1 ارب، کوئٹہ الیکٹرک کے 900 ملین اور سکھر الیکٹرک کے 700 ملین روپے کے واجبات شامل ہیں۔

جدوجہد ایکسکلوزو: سندھ ہاؤس کے اندر سے

ہمارے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز نے صرف ان اراکین قومی اسمبلی کو سندھ ہاؤس میں ٹھہرایا ہے جن سے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹ منٹ ہوئی ہے (ان منحرفین اراکین کو یا تو نواز لیگ کی ٹکٹ ملے گی یا ان کے خلاف پی ڈی ایم امیدوار نہیں اتارے گی)۔ گو سندھ ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کم سے کم تیس افراد نواز لیگ سے مزید رابطے میں ہیں لیکن اس امکان کے پیش نظر کے ان تیس افراد کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹ منٹ ممکن نہیں، اس لئے ان سے کسی قسم کا وعدہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز لیگ ’جھوٹے وعدے‘ نہیں کر رہی۔

کشمیر فائلز: مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا کیلئے ’انسانی المیہ‘ سے کھلواڑ

حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے حمایت یافتہ اور ایک متنازعہ فلم ساز کے طور پر مشہور وویک اگنی ہوتری کی یہ فلم گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے۔ جہاں ناقدین اس فلم کو ’Exploitative‘ قرار دیتے ہوئے اوسط ریویوز دے رہے ہیں، وہیں حکمران جماعت اس فلم کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی فلم پر تنقید کو سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

صحافی فہد شاہ کیخلاف ’UAPA‘ قانون کے تحت تیسرا مقدمہ درج

فہد کو شوپیاں پولیس نے جنوری 2021ء میں کشمیر والا کی رپورٹنگ کے خلاف درج ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد، ایک ہفتہ بعد، 5 مارچ کو، اسے شوپیاں مجسٹریٹ نے ضمانت دی تھی اور بعد میں شام کو سری نگر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

جب ایٹم بم کے خلاف بنی ہندوستانی فلم میں برٹرینڈ رسل نے کام کیا

1967ء میں بنی اس فلم کا مرکزی کردار ڈاکٹر گوتم (راجندر کمار) دنیا میں امن کے حامی ہیں۔ وہ برٹرینڈ رسل سے ملنا چاہتے ہیں کیونکہ ان دنوں برطانیہ کے اس عظیم سوشلسٹ فلسفی کو دنیا بھر میں امن کی سب سے بڑی انفرادی علامت مانا جاتا تھا۔

کیا فیض احمد فیض لاپتہ ہونے والے پہلے پاکستانی تھے؟

ایلس فیض صاحبہ کو فون آتے تھے جن پر دھمکیاں دی جاتیں تھیں اور بتایا جاتا تھا کہ فیض صاحب پر تشدد کیا جا رہا ہے، ان کی آنکھیں نکال دیں گے، ہم انہیں برف کی سلوں پر لٹا رہے ہیں…ورنہ اعتراف کرو کہ تم لوگ سازش میں شامل ہو۔