خبریں/تبصرے


قیمتوں میں اضافہ: خوراک کمپنی کے مالکان دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل

منصفانہ معاشرے کیلئے مہم چلانے والے اینڈریو سپیک کا کہنا ہے کہ کارگل خاندان کی بڑھتی ہوئی دولت ہمارے موجودہ معاشی ماڈل کا مایوس کن اظہار ہے، جس نے ایک چھوٹی اقلیت کو طویل ترین جمود کے باوجود مزید امیر ہونے کے قابل بنایا ہے۔ جدید دور میں معیار زندگی اور زندگی کی لاگت کے بحران سے لاکھوں افراد کے غریب ہونے کا خطرہ ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے صحافیوں کے گھروں کے سامنے مظاہرے اور دھمکیاں

’پی ٹی آئی کی طرف سے ہجوم کو حامد میر، عاصمہ شیرازی اور دیگر صحافیوں کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور حملہ کرنے کیلئے اکسانے کا عمل شرمناک ہے۔ اس مجرمانہ تشدد پر اکسانے والے سے قانون کے مطابق نمٹا جانا چاہیے۔ صحافت جرم نہیں ہے۔ بہادر صحافیوں کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔‘

بلوچستان: 200 ڈرائیوروں کو صحرا میں پیدل چھوڑنے سے ہلاکتوں کیخلاف احتجاج

ادھر چاغی کے ہی ریگستان میں سرحد کے آر پار سامان کی ترسیل کرنیو الی 200 کے قریب گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بیٹریاں اور چابیاں نکال کر ڈرائیوروں کو پیدل سفر کرنے پر مجبور کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس اقدام کے باعث ڈرائیوروں کا الزام ہے کہ 3 ڈرائیور صحرا میں پیدل چلتے ہوئے بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

جموں کشمیر: وزیر اعظم کی رضا مندی کے بغیر اجلاس طلب، اپوزیشن بائیکاٹ کریگی

تاہم اپوزیشن جلد از جلد تنویر الیاس کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے متحرک ہو جائیگی۔ مستعفی ہونے والے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی بھی یہ پیش گوئی کر چکے ہیں کہ موجودہ اسمبلی میں متعدد وزرا اعظم کی تبدیلی یقینی ہے۔ ماضی میں بھی اس اسمبلی میں 5 سال کے دوران 4 وزرا اعظم کا انتخاب ہو چکا ہے۔

ثریا عظیم: کمیونسٹ خاتون کا بنایا ہسپتال جسے جماعت اسلامی چلاتی ہے

وہ انسانوں کی بھلائی چاہتی ہیں، یہ ہسپتال بنایا ہے تو خواہش ہے کہ یہ چلتا رہے اور لوگوں کو اس سے فائدہ ہو، حکومت کے حوالے نہیں کرنا چاہتی تھی، جماعت والوں کا اس لیے خیال آیا کہ ان کا ایسے شفاخانے چلانے کا تجربہ ہے، پھر ایک منظم جماعت نگران ہو گی۔