خبریں/تبصرے


طالبعلم کے اغوا کیخلاف احتجاج کرنیوالے بلوچ طلبہ پر تشدد، متعدد زخمی

بلوچ طلبہ کہنا تھا کہ پہلے یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل سے طالبعلم کو اغوا کئے جانے میں سہولت کاری کی اور اب اس انتہائی سنجیدہ معاملہ پر احتجاج کرنے والے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کراچی یونیورسٹی واقعہ کے بعد بلوچ طلبہ زیر عتاب

کراچی خود کش حملے کے بعد ایسے نتائج کا برآمد ہونا اتنی اچنبے کی بات نہیں ہے۔ یہ درست ہے کہ بلوچستان میں ریاستی جبر اور قومی استحصال نے مسلسل شدت ہی اختیار کی ہے۔ وہاں کے وسائل کی لوٹ مار مسلسل جاری ہے اور اسی طرح سے مزاحمت بھی۔ وسائل کی اس عالمی لوٹ مار اور جغرافیائی خصوصیات نے اس خطے کو عالمی و علاقائی سامراجی طاقتوں کی پراکسی جنگوں کا میدان بنا دیا ہے۔

لاہور: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے بلوچ طالبعلم گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا گیا

آر ایس ایف کے مرکزی آرگنائزر اویس قرنی کے علاوہ دیگر طلبہ رہنماؤں نے بھی کہا ہے کہ کراچی واقعہ کے بعد ملک بھر میں بلوچ طلبا و طالبات زیر عتاب ہیں۔ طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ طلبہ کی ہر قسم کی ہراسانی کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف جدوجہد کرینگے۔

ہنزہ میں وسائل پر جبری قبضہ بند کر دیا جائے: عوامی ورکرز پارٹی

زمینوں کے سرکاری نرخ مارکیٹ ریٹ سے زیادہ کئے جائیں اور کسی بھی پراجیکٹ کیلئے اراضی درکار ہو تو باقاعدہ پیشگی معاوضہ ادا کرنے کے بعد اسے اپنے استعمال میں لیا جائے۔ کسی بھی غیر مقامی کو زمین خریدنے کی اجازت نہ دی جائے۔

قصہ دو تقریروں کا

علی وزیر، عمر خالد سمیت مقدمات میں الجھا کر جیلوں میں بند کئے جانے والے محنت کش طبقے اور نوجوانوں کے نمائندوں، جبری طور پر گمشدہ کئے گئے اور ماورائے عدالت ہلاک کئے گئے ہزاروں سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں انصاف دلانے کیلئے طبقاتی تفریق اور جبر پر مبنی اس نظام کے خلاف جدوجہد ناگزیر ہو چکی ہے۔

کورونا کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں 1.7 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ

سینڈرز نے یہ دلیل دی تھی کہ بہت زیادہ معاشی تکلیف کے وقت ہمیں انتخاب کرنا ہو گا کہ ہم بہت زیادہ امیروں کو مزید امیر ہونے کی اجازت جاری رکھیں تاکہ باقی سب غریب سے غریب تر ہوتے چلے جائیں، یا ہم لاکھوں امریکیوں کی صحت اور تندرستی کو بہتر بنانے کیلئے وبائی مرض کے دوران مٹھی بھر ارب پتیوں کی کامیابیوں پر ٹیکس لگا سکتے ہیں۔

این ایس ایف کا اجلاس: افطار پروگرامات یوم مزدور سے منسوب، بینک ملازمین کی حمایت

مئی میں طلبہ یونین بحالی، یکساں نظام تعلیم اور دیگر طلبہ حقوق کی بازیابی کیلئے ملک گیر طلبہ حقوق مہم شروع کرتے ہوئے ریاست بھر اور بیرون ریاست طلبہ کو موبلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔