لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائڈن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو ری پبلکن امیدوار بھی ہیں، سے مسلسل آگے جا رہے ہیں۔
اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے کرائے گئے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے کے مطابق اگر آج انتخابات ہوں تو 53 فیصد رائے دہندگان جو بائڈن جبکہ 41 فیصدصدر ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔
یہ جائزہ 6 سے 9 اکتوبر کے درمیان لیا گیا۔
یاد رہے امریکی انتخابی نظام میں صرف زیادہ ووٹ لینا کافی نہیں۔ الیکٹورل کالج پر مبنی نظام میں یہ بھی اہم ہے کہ کس امیدوار کو کس ریاست میں زیادہ ووٹ ملے۔ گذشتہ انتخابات میں صدر ٹرمپ نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن سے تقریباً تیس لاکھ کم ووٹ لئے تھے مگر وہ الیکٹورل کالج میں اکثریت کی وجہ سے صدر بن گئے۔