لاہور (جدوجہد رپورٹ) پیر کے روز مصر کی ایک عدالت نے دو طالبات، بیس سالہ حنین حسام اور بائیس سالہ مودہ الادھم، کو دو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ان طالبات پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے ڈانس کے ایسے ویڈیوز اپ لوڈ کئے تھے جن سے مصر کی خاندانی اقدار کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
یہ ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے میں مدد دینے پر ان دو طالبات کی بعض خواتین ساتھیوں کو بھی قید اور تین لاکھ مصری پونڈ (انیس ہزار امریکی ڈالر) کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
حنین حسام اور مودہ الادھم گذشتہ چند ماہ میں ملک کی اہم ٹک ٹاک سٹار بن کر ابھری ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک اور انسٹا گرام پر لاکھوں فالورز ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت’فحاشی‘ کے بہانے سوشل میڈیا پر پابندیاں سخت کر رہی ہے۔