خبریں/تبصرے

روزنامہ ڈان پر نامعلوم افراد کے حملے اور گھیراؤ کے خلاف ملک گیر مظاہرے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں آج فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر روزنامہ ڈان کے دفاتر کے سامنے زبردست مظاہرے منعقد ہوئے۔

یہ مظاہرے اسلا آباد میں روزنامہ ڈان کے دفتر کے سامنے نامعلوم گروہ کی جانب سے دھرنے اور حملے کے خلاف منعقد کئے گئے۔ ان مظاہروں میں صحافیوں اور پرنٹ ورکروں کے علاوہ سماجی وسیاسی کارکنوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہروں میں روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیوں سے بھرپور ٹیلی فون کالوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے اسے آزادی صحافت پر شدید حملہ قرار دیا اور آزادانہ صحافت کے داعی ڈان کو دباؤ میں لا کر اپنی مرضی کی خبریں اور رپورٹیں شائع کرانے پر مجبور کرنے کے مترادف قرار دیا۔

لاہور میں مظاہرین سے خطاب کرنے والوں میں امتیاز عالم، ڈاکٹر اکمل حسین، فاروق طارق، سیدہ دیپ، شاہدہ جبیں، ذولفقار علی مہتو اور دیگر شامل تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts