خبریں/تبصرے

ساجد گوندل گھر واپس پہنچ گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) منگل کے روزایس ای سی پی کے لاپتہ ہونے والے اہل کار اور سابق صحافی ساجد گوندل گھر واپس پہنچ گئے۔ اپنی واپسی کا اعلان انہوں نے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ان کی اہلیہ نے بھی ان کی واپسی کی تصدیق کی ہے۔

قبل ازیں، گذشتہ روزانسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے ساجد گوندل کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ایک ٹویٹر پیغام میں انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ ساجد گوندل کو لاپتہ ہوئے پانچ روز ہو گئے ہیں، اگر ریاست اپنے سرکاری اہل کاروں کو غیر قانونی اغوا کے خلاف تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو عام شہریوں کی زندگی اور سلامتی کی حفاظت کیسے کرے گی جو کہ ریاست کی ایک بنیادی ذمہ داری ہے۔

ادھر اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوس کے سامنے ساجد گوندل کے اہل خانہ نے گذشتہ روز ان کی بازیابی کے لئے مظاہرہ کیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے کہا کہ اگر ساجد گوندل کے خلاف کوئی الزام ہے تو قانون کے مطابق ان پر مقدمہ درج کیا جائے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ساجد اقبال کو اس خبر کا سورس ہونے کی وجہ سے اغوا کیا گیا جو احمد نورانی نے جنرل عاصم باجوہ کے خاندان کے امریکہ میں کاروبار بارے فیکٹ فوکس نامی ویب سائٹ پر دی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts