خبریں/تبصرے

چلی: سوشلسٹ پارٹی نے پاؤلا نارویز کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) چلی کی سوشلسٹ پارٹی نے جمعرات کو متفقہ طور پر ماہر نفسیات پاؤلا نارویز کو 2021ء کے انتخابات کیلئے صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

پاؤلا نارویز نے مشیل بیچلیٹ کی دوسری معیاد کے دوران گورنمنٹ سیکرٹریٹ کی وزیر اور چیف آف سٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔ وہ لاطینی امریکہ میں اقوام متحدہ کے خواتین پروگرام کی مشیر کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہیں۔

ٹیلی سور کے مطابق پاؤلا نارویز کا کہنا تھا کہ دائیں بازو نے ملک کو کمزور کر دیا ہے، معاشی بحالی ایک فوری اور مشکل کام ہو گا۔ صدر سیبسٹین پنیرا کی وبائی بیماری سے نمٹنے کی غلط حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ”ہنگامی فنڈ کی منظوری کے باوجود شہری معاشی بدحالی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔“

انہوں نے اکتوبر 2019ء میں ہونے والے مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کی پامالیوں کے متاثرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ”سماجی ابھار قومی اتحاد کاسب سے بڑا اور مضبوط ترین اظہار تھا جس کا سب سے ٹھوس نتیجہ ایک نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کی صورت نکلا۔“

انہوں نے کہا کہ ”چلی کے ہر 10 میں سے 8 شہریوں نے جمہوری سوشلزم کو سب سے بڑی تاریخی آرزو کو ایک حقیقت بنا دیا۔ ایک آئین جو ایک جمہوری، شراکت دار اور جامع ادارے سے ابھر کر سامنے آیا۔“

حلقہ بندیوں کے انتخابات جو نئے آئین کا مسودہ تیار کریں گے اور صدارتی پرائمری انتخابات 4 جولائی کو ہونگے جبکہ قانون سازوں کا انتخاب 21نومبر کو ہو گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts